ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کی ترقی کے لئے چاہئے وزیر اعظم نریندر مودی کا آشیرواد: اروند کیجریوال

دہلی کے مسلسل تیسری بار اتوار کے روز وزیر اعلی بنے اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے مجموعی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس کام کے لئے’آشیرواد‘ کی خواہش ظاہر کی ہے۔

  • Share this:

دہلی کے مسلسل تیسری بار اتوار کے روز وزیر اعلی بنے اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے مجموعی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس کام کے لئے’آشیرواد‘ کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کیجریوال کو تاریخی رام لیلا میدان میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ حلف لینےوزیراعلی اروند کیجریوال بعد وہاں موجود معزز شخصیات اور عام آدمی پارٹی کے ہزاروں حامیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا امتیاز دہلی کی چو طرفہ ترقی کے لئے پابند عہد ہیں اور انہیں اسے کامیاب بنانے کے لیےوزیراعظم مودی کے ’آشیرواد‘ کی ضرورت ہے۔

سابقہ مدت کار کے دوران مسٹر کیجریوال کا مرکزی حکومت کے ساتھ مختلف معاملوں پر اختلاف رہا۔ مسٹر کیجریوال نے اپنے خطاب میں کہا’’انتخابات میں ملی جیت دہلی کے شہریوں کی جیت ہے۔ بھلے ہی کسی نے کسی پارٹی کو ووٹ دیا ہو۔ میں سب کا وزیر اعلی ہوں۔ سب میرے کنبے کا حصہ ہیں۔ میں سب کا کام کروں گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنے سبھی مخالفین کو معاف کیا۔ میں سبھی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ نئی سیاست اور دہلی کی ترقی کا ڈنکا پورے ملک میں بچ رہا ہے‘‘۔


انہوں نے آخر میں ایک کویتا پڑھی: -


جب بھارت ماں کا ہر بچہ

بہترین شكشا پائے گا

جب بھارت کے ہر بندے کو اچھا علاج مل پائے گا

جب سرکشا اور سمان

مہیلاؤں میں آتم وشواس جگائےگا

جب کسان کا پسینہ اس کے

گھر میں بھی خوشحالی لائے گا

جب ہر بھارت واسی

جیون کی مول بھوت سویدھا پائے گا

جب دھرم ذات سے اٹھ کر

ہر بھارت واسی بھارت کو آگے بڑھائےگا

تب ہی امر ترنگا

آسمان میں شان میں لهرائے گا
First published: Feb 16, 2020 03:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading