உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی کی مصیبت میں اضافہ، آشیش کھیتان کا سیاست سےسبکدوشی کا اعلان

    عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشیش کھیتان۔

    عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشیش کھیتان۔

    آشوتوش کے بعد اب آشیش کھیتان نے سرگرم سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کردیا، جسے اروند کیجریوال کے لئے ٹھیک نہیں سمجھا جارہا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: عام آدمی پارٹی ( آپ) کے بانی ارکان میں شامل آشیش کھیتان نے بد ھ کے روزسرگرم سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کیا، جو پارٹی کے لئے ایک بڑا دھچکا ہوسکتا ہے۔ سابق صحا فی  کھیتان نے سرگرم سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کرتے کہا ’’میں پوری طرح سے اپنے قانونی پیشے پرتوجہ مرکو زکررہاہوں اوراس وقت سرگرم سیاست میں شامل نہیں ہوں"۔

      عام آدمی پارٹی کی دہلی میں سرکاربننے پرکھیتان کو دہلی ڈائیلاگ کمیشن (ڈی ڈی سی ) کا نائب صدربنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہے’’قانونی پیشے میں سرگرم ہونے کے لئے میں نے اپریل میں ہی ڈی ڈی سی سے استعفیٰ دے دیا تھا، بس اتنا ہی ہے اورکسی قسم کی افو اہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘‘ کھیتان نے 2014 کے عام انتخابات میں نئی دہلی سے انتخاب لڑا تھا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

      میڈیا میں ایسی رپورٹیں ہیں کہ آشیش کھیتان آئندہ سال ہونے والے لو ک سبھاانتخابات میں ایک بارپھرقسمت آزمانا چاہتے ہیں جبکہ پارٹی انہیں کسی دوسری نشست سے لڑوانا چاہتی تھی۔آپ کے سینئر لیڈراورصحافت چھوڑکر سیاست میں آئے آشوتوش نے بھی کچھ دن قبل ہی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صحافی سے سیاستدان بنے آپ پارٹی میں شامل ہونے والے آشوتوش نے بھی 15 اگست کو ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

      آشوتوش نے بھی 2014 کوعام انتخابا ت میں چاندنی چوک نشست سے انتخا ت لڑا تھا۔آشوتوش کے استعفیٰ کے پس منظرمیں جومیڈیا میں خبریں آئی ہیں، اُن میں کہاگیا تھا کہ راجیہ سبھا میں رُکنِ پارلیمان نہیں بنا ئے جانے سے ناراض تھے۔ اس دوران آپ سے ناراض چل رہے کمار وشواس نے آشیش کھیتان کے سرگرم سیاست سے الگ ہونے پراشاروں اشاروں میں کیجریوال پرطنزکیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ’’ایک اور آتم سمرپت قربانی‘‘۔
      First published: