உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی سینئر لیڈر آشیش کھیتان کا ڈی ڈی سی کے نائب صدر کے عہدہ سےاستعفی ، بتائی یہ وجہ

    آشیش کھیتان ۔ فائل فوٹو

    آشیش کھیتان ۔ فائل فوٹو

    عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کے سینئر لیڈر آشیش کھیتان نے دہلی ڈائیلاگ کمیشن کے نائب صدر کے عہدے سےیہ کہتے ہوئے استعفی دیا کہ وہ وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کے سینئر لیڈر آشیش کھیتان نے دہلی ڈائیلاگ کمیشن کے نائب صدر کے عہدے سےیہ کہتے ہوئے استعفی دیا کہ وہ وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہیں ۔ مسٹر کھیتان نے آج ٹوئٹ کیا کہ ’’ میں نے ڈی ڈی سی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ پچھلے تین سالوں کے بیچ مجھے عوامی پالیسی بنانے کا موقع ملا ۔ اس دوران میں نے انتظامیہ میں سدھار اور تبدیلیاں لائیں ۔ میں عزت مآب وزیر اعلی کا احسان مند ہوں جنھوں نے مجھے یہ بہتر ین موقع دیا۔
      آپ لیڈر نے اپنے استعفی کے وجہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں وکالت کے پیشے سے جڑا ہوں اور دہلی بار کونسل میں رجسٹریشن کرایا ہے ۔ بار کونسل کے قانون کے مطابق کسی ذاتی یا سرکاری روزگار سے وابستہ رہنے کی وکالت کے پیشے میں پابندی ہے ۔
      First published: