உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایچ ایس پھلكا نے کیا عام آدمی پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان

    نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر اور مشہور وکیل ایچ ایس پھلكا نے پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر اور مشہور وکیل ایچ ایس پھلكا نے پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر اور مشہور وکیل ایچ ایس پھلكا نے پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر اور مشہور وکیل ایچ ایس پھلكا نے پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ پھلكا نے پارٹی کو کھلا خط لکھ کر پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتائی ہے۔ پھلكا نے لکھا ہے کہ انہوں نے 1984 کے سکھ فسادات کے کیس میں الجھے رہنے اور اسے مزید وقت دینے کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      اس خط میں پھلكا نے لکھا کہ وہ سکھ فسادات کے ملزمان کو سزا دلوانے میں  ایک طویل عرصہ سے سرگرم ہیں۔ لیکن 3 دہائی بعد اب تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں ملی جس پر انہوں نے افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کا بھی اظہار تشکر کیا کہ پارٹی نے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپیں۔ پھلكا نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی قائم ہو چکی ہے۔ یہاں کے عوام اکالی ۔ کانگریس سے اکتا چکے ہیں، 2017 میں پارٹی کی جیت یہاں سے یقینی ہے۔

      پھلكا نے لکھا کہ فسادات کے ملزم سجن کمار اور جگدیش ٹائٹلر کا کیس اہم موڑ پر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس اہم موقع پر اس کیس پر مجھے بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اس پر مکمل وقت نہیں دے پایا تو کیس پر اثر پڑے گا۔ میرا یقین ہے کہ مجھے کسی بھی قیمت پر اس کیس کو متاثر نہیں ہونے دینا ہے۔

      مجھے لگتا ہے کہ میرا پورا وقت سکھ فساد کیس کو ملنا چاہئے کیونکہ اب تک لوگوں کو انصاف نہیں مل پایا ہے۔ کیجریوال جی کے ساتھ طویل گفتگو کے بعد ان کی رضامندی سے یہ فیصلہ لیا ہے کہ میں سرگرم سیاست چھوڑکرپارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دوں تاکہ سکھ فسادات کے ملزمان کو سزا دلانے کی مہم کو آگے بڑھا سکوں۔
      First published: