ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چیف سکریٹری مار پیٹ کیس : عام آدمی پارٹی کے دونوں اراکین اسمبلی کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملے میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے دونوں ممبران اسمبلی کی ضمانت عرضی آج تیس ہزاری عدالت نے مسترد کر دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 23, 2018 06:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چیف سکریٹری مار پیٹ کیس : عام آدمی پارٹی کے دونوں اراکین اسمبلی کی ضمانت کی درخواست مسترد
عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملے میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے دونوں ممبران اسمبلی کی ضمانت عرضی آج تیس ہزاری عدالت نے مسترد کر دی۔ اس معاملے میں اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں اور دیولی کے پرکاش جروال کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں کو 14 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

میٹروپولٹین مجسٹریٹ شیفالي برنالا ٹنڈن کی عدالت نے دونوں ممبران اسمبلی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دہلی پولیس کی دودنوں کے لئے پولیس ریمانڈ کی درخواست کو بھی نامنظور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے لئے پولیس کو حراست میں دینے کی کوئی نئی بنیاد نہیں ہے۔

دہلی پولیس نے اس معاملے میں آج وزیر اعلی کے اروندکیجریوال کی رہائش گاہ میں گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگالا۔ وزیر اعلی کے مشیر وی کے جین نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی نے اس کے سامنے چیف سکریٹری کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ چیف سکریٹری کی شکایت پر، دہلی پولیس نے مختلف معاملے میں کیس درج کیا ہے۔

First published: Feb 23, 2018 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading