ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امانت اللہ خان کی مقتول عظیم کے اہل خانہ سے ملاقات ، وقف بورڈ میں نوکری اور قانونی مدد کا اعلان

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے جمعرات کو میوات کا دورہ کیا اور مقتول عظیم کے اہل خانہ سےملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

  • Share this:
امانت اللہ خان کی مقتول عظیم کے اہل خانہ سے ملاقات ، وقف بورڈ میں نوکری اور قانونی مدد کا اعلان
امانت اللہ خان ۔ فائل فوٹو

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے جمعرات کو میوات کا دورہ کیا اور مقتول عظیم کے اہل خانہ سےملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ خیال رہے کہ آٹھ سالہ عظیم دہلی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم تھا ، جہاں کچھ دنوں قبل شرپسندوں نے اس کا قتل کردیا تھا ۔

اس موقع پر امانت اللہ خان نے عظیم کے اہل خانہ کیلئے کئی اعلانات بھی کئے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عظیم کے والد خلیل احمد کو جلد ہی وقف بورڈ میں موذن کی نوکری دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ عظیم کے والد کو ہر ماہ 16 ہزار روپے کی تنخواہ دی جائے گی ۔

امانت اللہ نے یہ بھی بتایا کہ 10 تاریخ کو دہلی کے اوکھلا میں ہورہے مشاعرہ کے موقع پر خلیل احمد کو وقف بورڈ میں نوکری کا لیٹر دیا جائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ دہلی وقف بورڈ عظیم کے اہل خانہ کی قانونی مدد بھی کرے گا۔

First published: Nov 01, 2018 09:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading