ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر کے عہدے سے ہٹائے گئے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کپل مشرا

نئی دہلی۔ دلی حکومت میں سیاحت اور پانی محکمہ کے وزیر کپل مشرا کو ہفتہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر کے عہدے سے ہٹائے گئے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کپل مشرا
نئی دہلی۔ دلی حکومت میں سیاحت اور پانی محکمہ کے وزیر کپل مشرا کو ہفتہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نئی دہلی۔ دلی حکومت میں سیاحت اور پانی محکمہ کے وزیر کپل مشرا کو ہفتہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں دہلی جل بورڈ کے صدر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ کیجریوال حکومت نے کیلاش گہلوت اور راجندر گوتم کو ان کی جگہ کابینہ میں جگہ دی ہے۔ بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کپل مشرا، پارٹی کے راجستھان انچارج کمار وشواس کے قریبی مانے جاتے ہیں۔


ادھر کپل مشرا کو ہٹائے جانے پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا کہنا ہے کہ دہلی میں انتخابات سے پہلے ہی لوگوں کو پانی کی کافی دقتیں آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کے پانی کے بل بھی کافی زیادہ آ رہے تھے، لہذا کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ عام آدمی پارٹی میں گزشتہ دنوں کمار وشواس اور اروند کیجریوال کے درمیان جھگڑے کی خبر آئی تھی۔ آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے وشواس پر بی جے پی ایجنٹ ہونے اور پارٹی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔


عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کپل مشرا نے ٹویٹ کر بدعنوانی کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح وہ ٹینکر گھوٹالے میں بڑا انکشاف کریں گے۔






First published: May 06, 2017 09:36 PM IST