ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی کے وزرا اطلاع کے بغیر نجیب جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچے راج بھون ، لفظی جنگ شروع

لیفیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین اور کپِل مشرا سے ملاقات نہ کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 17, 2016 03:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام آدمی پارٹی کے وزرا اطلاع کے بغیر نجیب جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچے راج بھون ، لفظی جنگ شروع
لیفیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین اور کپِل مشرا سے ملاقات نہ کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔

نئی دہلی : لیفیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین اور کپِل مشرا سے ملاقات نہ کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔ راج بھون سے آج جاری بیان کے مطابق مسٹر جین اور مسٹر مشرا لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ پونے بارہ بجے آئے تھے۔ اس کے لیے پہلے سے کوئی وقت یا اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ راج بھون کی معلومات میں یہ بات آئی ہے کہ یہ ملاقات صرف راج بھون کے باہر میڈیا کی بھیڑ جمع کرنے کیلئے تھی۔ وزراء کو پہلے لیفٹیننٹ گورنر کو مطلع کرنا چاہیے تھا، اس کے بعد وہاں آتے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹری نے وزراء سے ملاقات کی، کیونکہ راج بھونن میں ہفتے کے تمام دن کام ہوتا ہے. دونوں وزراء نے افسران کو کوئی عرضی نہیں دی۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ دہلی میں جب لوگ بری طرح بيماريوں کی زد میں ہیں ایک چنی ہوئی حکومت عوام کے لئے کام کرنے کی بجائے سیاست کرنے میں لگی ہوئی ہے. لیفٹیننٹ گورنر کا دفتر دہلی میں صحت کے حوالے سے مسلسل باریک بینی سے حالات کا جائزہ لے رہا ہے اور چیف سکریٹری اور صحت سیکرٹری سے مسلسل تازہ صورتحال معلو کی جارہی ہے۔

میڈیا میں ایسی خبریں بھی آئی ہیں کہ دونوں وزیر مسٹر جنگ سے ملنے گئے تھے لیکن ان سے کہا گیا تھا کہ لفٹننٹ گورنر آج چھٹی پر ہے. مسٹر مشرا نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ سارے ہسپتال، محلہ کلینک، سب کی چھٹیاں منسوخ ہیں، آج دفتر آ جائیے اب چھٹیاں منانے کا وقت نہیں ہے۔

First published: Sep 17, 2016 03:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading