ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اے ایم یو - جناح تنازع : امانت اللہ خان کی طلبہ کے احتجاج میں شرکت ، کہا : بی جے پی اور آر ایس ایس کے اشارہ پر ہورہا ہے سب کچھ

شرپسند عناصر کے ذریعہ مسلم یونیورسٹی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد طلبہ کے احتجاجی دھرنے میں سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی مسلسل جاری ہے۔

  • Share this:
اے ایم یو - جناح تنازع : امانت اللہ خان کی طلبہ کے احتجاج میں شرکت ، کہا : بی جے پی اور آر ایس ایس کے اشارہ پر ہورہا ہے سب کچھ
امانت اللہ خان ۔ فائل فوٹو

علی گڑھ : شرپسند عناصر کے ذریعہ مسلم یونیورسٹی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد طلبہ کے احتجاجی دھرنے میں سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی مسلسل جاری ہے۔ آج اوکھلا کے ممبراسمبلی امانت اللہ خاں طلبہ کے دھرنا میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ طلبہ کے جائز مطالبات پر حکومت کو فوری توجہ دینی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح سے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا ، ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قصور واروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

امانت اللہ خاں نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ یہ سب انہی کے اشاروں پر ہو اہے وہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک کے موجودہ مسائل پر بات ہو۔انھوں نے کہا کہ جناح کے مسئلہ کو غلط طریقہ سے پیش کرکے اے ایم یو کی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انھوں نے جناح تصویر تنازعہ پر واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت میں بی جے پی ہے ، اگر وہ چاہتے ہیں تو ایک قانون پاس کریں اور ملک میں جناح جیسے تمام افراد کی تصاویر کو ہٹائیں۔

First published: May 09, 2018 10:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading