ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، 'آپ' رکن اسمبلی امانت اللہ خان پرمعاملہ درج

غازی آباد کے ایس ایس پی سدھیرکمارسنگھ کے مطابق، عام آدمی پارٹی کےدہلی سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ غازی آباد کے رہنے والے ایک شخص کی تحریرپریہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، 'آپ' رکن اسمبلی امانت اللہ خان پرمعاملہ درج
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان۔

غازی آباد: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔ اسی ضمن میں عام آدمی پارٹی سےاوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھاری پڑگیا ہے۔ اس قابل اعتراض پوسٹ کولےکراب ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان نےغازی آباد کوتوالی میں یہ مقدمہ درج کرایا ہے۔


واضح رہےکہ عام آدمی پارٹی کےلیڈراور دہلی کے اوکھلا علاقے سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پربی جے پی نےتشدد پھیلانےکا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ امانت اللہ خان نےان الزامات سے انکارکیا ہے۔ غازی آباد پولیس کے مطابق امانت اللہ خان پرالزام ہےکہ انہوں نے سوشل میڈیا کےذریعہ سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کولالچ دیا۔ اس لالچ میں انہوں نے مالی مدد اور سرکاری نوکری جیسی باتیں کہیں، جس کے بعد 20 ستمبرکو تشدد بھڑک گیا اورسرکاری جائیداد کونشانہ بنایا گیا۔ حالانکہ ان الزامات سے متعلق کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔ غازی آباد کے رہنے والے ہری اوم پانڈے نے 22 دسمبرکوامانت اللہ خان کے خلاف کوتوالی تھانے میں معاملہ درج کرایا۔


غازی آباد کےایس ایس پی سدھیرکمارسنگھ کے مطابق، 'عام آدمی پارٹی کے دہلی سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ غازی آباد کے رہنے والے ایک شخص کی تحریرپریہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی پرالزام ہے کہ انہوں نےسوشل میڈیا پرکچھ ایسا پوسٹ کیا ہے، جس سےفرقہ وارانہ ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہےاورآگے ملنے والے ثبوتوں پرکارروائی ہوگی'۔ وہیں شکایت کنندہ ہری اوم پانڈے کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی کی جلد ازجلد گرفتاری ہونی چاہئے۔

First published: Dec 24, 2019 09:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading