உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سکریٹری سے بدسلوکی کا معاملہ: امانت اللہ خان نے پولیس کے سامنے کی خود سپردگی

    عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان: فائل فوٹو، اے این آئی۔

    عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان: فائل فوٹو، اے این آئی۔

    نئی دہلی۔ دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بد سلوکی کے معاملے میں آج جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ’ آپ ‘کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نےخود سپردگی کردی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بد سلوکی کے معاملے میں آج جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ’ آپ ‘کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نےخود سپردگی کردی۔ حالانکہ دلی پولیس نے کہا ہے کہ امانت اللہ خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں آج تیس ہزاری کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔


      چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملہ میں بدھ کے روز وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے صلاح کار وی کے جین کو بھی حراست میں لیا گیا، حالانکہ بعد میں پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔


      وہیں، امانت اللہ خاں نے خود سپردگی سے پہلے میڈیا سے کہا کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر دہلی کی’ آپ‘ حکومت کو غیرمستحکم کرنےکا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وزیر، وزیر اعلی کے مشیر اور کارکنوں پر حملہ کیا گیا لیکن اس معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔


      یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر پرکاش کی جانب سے شکایت کرنے کے بعد، پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ گذشتہ شب مسٹر امانت اللہ کے گھر کے آس پاس پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔


      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

      First published: