ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آپ کے باغی ممبراسمبلی کپل مشرا جلد تھام سکتے ہیں بی جے پی کا دامن

عا م آدمی پارٹی کے باغی ممبراسمبلی اور سابق وزیر کپل مشرا جلد ہی کمل تھامتے نظر آسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر وجے گوئل اور کپل مشرا کی ملاقات خاص رہی ہے۔ اس بات سے اس قیاس آرائی کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آپ کے باغی ممبراسمبلی کپل مشرا جلد تھام سکتے ہیں بی جے پی کا دامن
عا م آدمی پارٹی کے باغی ممبراسمبلی اور سابق وزیر کپل مشرا جلد ہی کمل تھامتے نظر آسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر وجے گوئل اور کپل مشرا کی ملاقات خاص رہی ہے۔ اس بات سے اس قیاس آرائی کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے باغی ممبراسمبلی  اور سابق وزیر کپل مشرا جلد ہی کمل تھامتے نظر آسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر وجے گوئل اور کپل مشرا کی ملاقات خاص رہی ہے۔ بی جے پی کے ’’سنمپرک فار سہیوگ ابھیان‘‘ ( رابطہ برائے تعاون مہم) کے تحت اتوار کو مرکزی وزیر وجے گوئل نے آپ  کے باغی ممبراسمبلی کپل مشرا کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔


اس دوران انہوں نے مودی حکومت کے 4 سالوں کے کاموں سے کپل شرما کو آگاہ کرایا۔ اتنا ہی نہیں آپ ممبراسمبلی ہونے کے بعد بھی وجے گوئل نے کپل مشرا کے کاموں کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی اور بی جے پی میں آنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔


گزشتہ کئی ماہ سے کپل مشرا اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے درمیان دوریاں مسلسل بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ کپل مشرا ایک کے بعد ایک الزام کیجریوال حکومت پر لگاتے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی سے کپل مشرا کی نزدیکیاں بھی بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں، جس سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جلد ہی کپل مشرا بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔


کپل مشرا نے بھلے ہی اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات عام آدمی پارٹی سے کی ہو، لیکن ان کی ماں اناپورنا مشرا شروع سے ہی بی جے پی سے منسلک رہی ہیں۔ حالانکہ کپل نے ابھی تک بی جے پی میں شامل ہونے کی کوئی بات نہیں کہی ہے۔

کپل کی قربت جس طریقے سے ان دنوں منوج تیواری اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں سے بڑھ رہی ہے، اس سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جلد ہی عام آدمی پارٹی سے الگ ہوکر بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔

دراصل کپل مشرا وزارت کے عہدے سے ہٹائے جانے سے قبل تک ہر محاذ پر عام آدمی پارٹی اور کیجریوال حکومت کا بہت جم کر بچاو کرتے تھے۔ یہاں تک کانگریس اور آرایس ایس کو موقع ملنے پر برا بھلا کہنے سے نہیں چوکتے تھے، لیکن جب اروند کیجریوال نے ان وزارت سے ہٹادیا، اس کے بعد سے وہ مکمل طور پر باغی ہوگئے اور ہر محاذ پر عام آدمی پارٹی کے خلاف کھڑے نظرآنے لگے۔ تاہم اب وجے گوئل کی اس ملاقات سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
First published: Jun 03, 2018 09:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading