ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی نریش بالیان کا متنازع بیان ، کام میں رکاوٹ ڈالنے والے افسروں کو پیٹنا چاہئے

دہلی کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ اروند کیجریوال کی موجودگی میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے سلسلے میں دارالحکومت کی سیاست گرم ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 23, 2018 08:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی نریش بالیان کا متنازع بیان ، کام میں رکاوٹ ڈالنے والے افسروں کو پیٹنا چاہئے
نریش بالیان ۔ فوٹو :فیس بک

نئی دہلی : دہلی کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ اروند کیجریوال کی موجودگی میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے سلسلے میں دارالحکومت کی سیاست گرم ہے۔ وہیں دریں اثنا عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی نریش بالیان کے اشتعال انگیز بیان سے معاملہ آنے والے دنوں میں اور طول پکڑ سکتا ہے۔ اتم نگر میں ایک ریلی کو آج خطاب کرتے ہوئے مسٹر بالیان نے چیف سکریٹری پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی کہا کہ عوام کے کام میں روڑے اٹکانے والے افسران کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا، ’’جو چیف سکریٹری کے ساتھ ہوا، انہوں نے جو جھوٹا الزام لگایا، میں تو کہہ رہا ہوں کہ ایسے افسران کو پیٹنا چاہئے، جو عام آدمی کے کام کو روک کر بیٹھے ہیں، ایسے حکام کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے شفاف طریقے سے کام کرنے کی وجہ سے افسران کا کمیشن بند ہوگیا ہے ۔ اس سے افسران جو فائل تین دن میں پاس ہونی چاہئے اس میں کئی ماہ لگاتے ہیں اور عوام کے کام میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں ۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر جاکر جانچ پڑتال کی ہے ۔

First published: Feb 23, 2018 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading