உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی : ڈاکٹر خودکشی کیس میں ملزم عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

    دہلی : ڈاکٹر خودکشی کیس میں ملزم عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

    دہلی : ڈاکٹر خودکشی کیس میں ملزم عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

    پرکاش جاروال کو دہلی پولیس پوچھ گچھ کے لئے دو بار بلا چکی تھی ۔ لیکن دونوں بار پرکاش جاروال دہلی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جنوبی دہلی میں ایک ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں پولیس نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی پرکاش جاروال اور اس کے ساتھی کپل ناگر کو ہفتہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر اتل ٹھاکر نے بتایا کہ ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں دونوں ملزمان پرکاش جاروال اور کپل ناگر سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملہ میں نیب سرائے تھانہ میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

      اس سے پہلے پرکاش جاروال کو دہلی پولیس پوچھ گچھ کے لئے دو بار بلا چکی تھی ۔ لیکن دونوں بار پرکاش جاروال دہلی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، جس کے بعد رکن اسمبلی جاروال اور ان کے ساتھی ناگر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا ۔ پولیس نے جمعرات کو جاروال کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ کی تھی ۔

      قابل غور ہے کہ ڈاکٹر راجندر بھاٹی نے 18 اپریل کو اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی ۔ پولیس کو راجندر بھاٹی کا ایک سوسائڈ نوٹ ملا تھا ، جس میں اے اے پی کے دیولی ممبر اسمبلی پرکاش جاروال کا نام تھا ۔ متوفی ڈاکٹر نے خودکشی نوٹ میں جاروال اور اس کے ساتھی پر مسلسل دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: