உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رافیل سودہ: ہتک عزت معاملے میں ’آپ‘ ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ کو عدالتی نوٹس

    راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ اورعام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ: فائل فوٹو

    راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ اورعام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ: فائل فوٹو

    سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ رافیل سودے میں ہوئے مبینہ گھوٹالے کو لے کراپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں گے اورعدالت کے سامنے اپنا جواب دائرکریں گے۔

    • Share this:
      راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ اورعام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئرلیڈرسنجے سنگھ کی مشکلوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ رافیل سودے کو لے کرلگائے گئے الزامات پرریلائنس انفراسٹرکچر لمٹیڈ کے ذریعہ دائردیوانی ہتک عزت معاملے میں احمدآباد کی ایک عدالت نے انہیں نوٹس بھیجا ہے۔

      سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ رافیل سودے میں ہوئے مبینہ گھوٹالے کو لے کراپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں گے اورعدالت کے سامنے اپنا جواب دائرکریں گے۔ بدھ کو انہوں نے کہا ’’بھارت ماتا کے نام پرملک کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ کررہے لوگوں کے لئے میرے دل میں کوئی عزت نہیں ہے۔ میں اس گھوٹالے کے خلاف اپنی آواز اٹھانا جاری رکھوں گا۔

      انل امبانی اورریلائنس ڈیفنس لمیٹیڈ سمیت ان کی کمپنیوں کی طرف سے فروری میں ایک نوٹس ملا تھا، جس میں 5 ہزارکروڑ روپئے کی تلافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا اوراب انہوں نے عدالت جانے کا راستہ منتخب کیا ہے۔ میں عدالت میں اس کے احکامات کے مطابق 20 اکتوبر کو اپنا جواب داخل کروں گا‘‘۔



      راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ رافیل سودے کو لے کرمودی حکومت پربدعنوانی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کئی مواقع پررافیل سودے کوبڑا گھوٹالہ قراردیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈر اورکانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی سمیت تمام لیڈران رافیل سودہ پرسوال اٹھاتے رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:   رافیل تنازع : راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر لگایا سنگین الزام ، نرملا سیتا رمن کے دورہ پر بھی اٹھایا سوال

      یہ بھی پڑھیں:    رافیل جنگی طیارہ سودے میں ہوئی مبینہ بے ضابطگی کی جے پی سی سے جانچ ہو : طار ق انور

      یہ بھی پڑھیں:     ارون جیٹلی نے کہا : منسوخ نہیں ہوگا رافیل طیارہ سودہ ، کانگریس صدر راہل گاندھی پر بھی سادھا نشانہ

      یہ بھی پڑھیں:   رافیل سودے پر بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے کہا : وزیر اعظم سے ملک جاننا چاہتا ہے سچ

      یہ بھی پڑھیں:   رافیل: پی ایم پر تبصرے کو لیکر راہل پر برسیں اسمرتی، کہا ۔ آپ نچلی سطح کی سیاست کر رہے ہیں
      First published: