உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیکس سی ڈی معاملہ: آشوتوش کے دفاع کے بعد بھی عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے سندیپ کمار

    عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کو سندیپ کمار کو پارٹی کی رکنیت سے برطرف کر دیا۔

    عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کو سندیپ کمار کو پارٹی کی رکنیت سے برطرف کر دیا۔

    عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کو سندیپ کمار کو پارٹی کی رکنیت سے برطرف کر دیا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ سیکس سی ڈی سامنے آنے کے بعد وزیر کے عہدے سے برخاست کئے گئے سندیپ کمار کو عام آدمی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کو سندیپ کمار کو پارٹی کی رکنیت سے برطرف کر دیا۔ اس سے پہلے سندیپ کمار کی سی ڈی سامنے آتے ہی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انہیں وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ وہیں سندیپ کے سی ڈی سانحہ کو لے کر پارٹی میں ہی الگ الگ رائے دیکھنے کو ملی۔

      ایک طرف جہاں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سندیپ کمار کو گندی مچھلی بتایا تھا اور ان کی حرکت کو شرمناک بتایا تھا وہیں عآپ کے ترجمان آشوتوش نے سندیپ کمار کا دفاع کرتے ہوئے ان کا موازنہ جواہر لال نہرو، مہاتما گاندھی، اٹل بہاری واجپئی اور جارج فرنانڈیز سے کر ڈالا۔

      آشوتوش نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ہندوستانی تاریخ ایسے مثالوں سے بھری پڑی ہے جہاں ہمارے ہیرو اور رہنماؤں نے سماجی بندھنوں سے لاپرواہ ہوکر اپنی خواہشات کی تکمیل کی۔ پنڈت جواہر لال نہرو کی کئی ساتھی خواتین سے پیار کے تعلقات کے قصے چٹخارے لے کر کہے-سنے جاتے تھے۔ لیکن اس سے ان کا کریئر نہیں برباد ہوا۔ اڈونا کے ساتھ ان کے رشتوں کی خوب چرچا ہوئی۔ ساری دنیا اس کے بارے میں جانتی تھی۔ ان کا یہ لگاؤ ​​پنڈت نہرو کے آخری سانس لینے تک بنا رہا۔ کیا وہ گناہ تھا؟
      First published: