ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی نے دو ارکان پارلیمنٹ کو ڈسپلن شکنی کی پاداش میں کیا معطل

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے چار ارکان پارلیمنٹ میں سے دو ممبران پارلیمنٹ کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Aug 29, 2015 08:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام آدمی پارٹی نے دو ارکان پارلیمنٹ کو ڈسپلن شکنی کی پاداش میں کیا معطل
نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے چار ارکان پارلیمنٹ میں سے دو ممبران پارلیمنٹ کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے چار ارکان پارلیمنٹ میں سے دو ممبران پارلیمان دھرم ویر گاندھی اور هریندر سنگھ خالصہ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے آج پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا۔

پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق پارٹی کی پولیٹیکل افیئرز کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں متفقہ طورپر دونوں لیڈروں کو پارٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آگے کی کارروائی کے لئے معاملہ قومی تادیبی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 400 سے زائد سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا ۔ ان انتخابات میں پارٹی کو صرف ریاست پنجاب کی چار نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔

پارٹی نے کہا ہے کہ معطل ممبران پارلیمنٹ پر آگے کی کارروائی تین رکنی قومی تادیبی ایکشن کمیٹی انجام دے گی۔ اس کمیٹی میں پنکج گپتا، دلیپ پانڈے اور چراغ واجپئی شامل ہيں۔یہ کمیٹی دونوں لیڈروں کے خلاف پارٹی مخالف سرگرمیوں کی شکایات پر غور کر کے حتمی فیصلہ کرے گی۔


اس سے پہلے بھی یہ لیڈران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر نشانہ سادھ چکے ہیں۔ بتا دیں کہ دھرم ویر گاندھی پٹیالہ لوک سبھا حلقہ اور ھریندر سنگھ خالصہ فتح گڑھ صاحب سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

 
First published: Aug 29, 2015 08:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading