ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن نے کی خودکشی

خاتون نے جون میں پارٹی کے ایک کارکن رمیش بھاردواج پر چھیڑ چھاڑ اور فحش تبصرہ کرنے کا معاملہ نریلا تھانے میں درج کرایا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے ملزم پر کارروائی نہ کرنے سے ناراض تھیں

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 20, 2016 10:57 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن نے کی خودکشی
خاتون نے جون میں پارٹی کے ایک کارکن رمیش بھاردواج پر چھیڑ چھاڑ اور فحش تبصرہ کرنے کا معاملہ نریلا تھانے میں درج کرایا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے ملزم پر کارروائی نہ کرنے سے ناراض تھیں

نئی دہلی : دہلی میں عام آدمی پارٹی کی ایک خاتون کارکن نے منگل کو اپنے گھر میں خودکشی کر لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر زہر کھا کر جان دے دی ۔ خاتون نے جون میں پارٹی کے ایک کارکن رمیش بھاردواج پر چھیڑ چھاڑ اور فحش تبصرہ کرنے کا معاملہ نریلا تھانے میں درج کرایا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے ملزم پر کارروائی نہ کرنے سے ناراض تھیں ۔


خاتون کارکن نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ میں رمیش بھاردواج کی وجہ سے خود کشی کر رہی ہوں ۔ میرا استحصال کیا گیا اور میں اب زندہ نہیں رہ سکتی ۔ اس میں کسی اور کا کوئی قصور نہیں ہے ۔

First published: Jul 19, 2016 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading