ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگا ڈے پر گزشتہ دو سالوں میں آيوش وزارت نے خرچ کر دئیے 34.50 کروڑ روپے

آيوش وزارت نے حق اطلاعات کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر34.50 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2017 01:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوگا ڈے پر گزشتہ دو سالوں میں آيوش وزارت نے خرچ کر دئیے 34.50 کروڑ روپے
آيوش وزارت نے حق اطلاعات کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر34.50 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔

لکھنؤ۔ آيوش وزارت نے حق اطلاعات کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر34.50 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ آر ٹی آئی کارکن ڈاکٹر نوتن ٹھاکر نے بتایا کہ آيوش وزارت کی طرف سے دستیاب کرائی گئی معلومات کے مطابق سال 2015 اور 2016 میں وزارت نے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر کل 34.50 کروڑ روپے خرچ کئے۔ ان میں سے 16.40 کروڑ سال 2015 اور 18.10 کروڑ سال 2016 میں خرچ کئے گئے۔


انہوں نے بتایا کہ پبلک انفارمیشن آفیسر بنمالی نایک کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی یوم یوگا 2017 کا وزارت کے خرچ کا حتمی حساب کتاب ابھی نہیں ہوا ہے۔ انفارمیشن آفیسر نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ آيوش محکمہ  کاخرچ ہے۔ یوم یوگا پر ہوئے پورے اخراجات فی الوقت دستیاب نہیں ہیں۔ ڈاکٹر ٹھاکر نے بتایا کہ ان اخراجات سے منسلک انوائس کے نوٹ شيٹ اور ریکارڈ سینکڑوں صفحات میں ہونے کی وجہ سے اسے فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

First published: Jul 04, 2017 01:57 PM IST