ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستان اور پاکستان کے مابین پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: باسط

نئی دہلی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا کہ انکا ملک ہمیشہ سے ہی ہندستان کے ساتھ معمول کے رشتے قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ باہمی عزت و احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ہونا چا ہیے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2016 08:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستان اور پاکستان کے مابین پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: باسط
نئی دہلی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا کہ انکا ملک ہمیشہ سے ہی ہندستان کے ساتھ معمول کے رشتے قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ باہمی عزت و احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ہونا چا ہیے۔

نئی دہلی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا کہ انکا ملک ہمیشہ سے ہی ہندستان کے ساتھ معمول کے رشتے قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ باہمی عزت و احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ہونا چا ہیے۔ اسکے ساتھ ہی انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی بات کہی ۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر باسط نے کہا کہ دو طرفہ تعاون پر مبنی رشتوں اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینا لازمی ہے۔ مسٹر باسط نے کہا کہ ’’ اپنے تمام مسائل اور خاص طور سے جموں کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنا بھی ضروری ہے تاکہ ہم اپنے تعلقات کو امن و خوشحالی کی راہ پر کسی روک ٹوک کے بغیر آگے بڑھا سکیں۔‘‘


ہائی کمشنر مسٹر باسط نےکہا کہ بہت سے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھی جن میں آب و ہوا میں تبدیلی اور غریبی شامل ہیں ، تعا ون پر مبنی رشتوں کی ضرورت ہے ۔ مسٹر باسط نے پٹھان کوٹ حملے کی جانچ کے لئے ایک پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم کے مجوزہ دورے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم کی تحقیقات سے کو ئی نتیجہ برآمد ہوگا۔ شام کو منعقد ہونے والی تقریب میں حریت کے رہنماؤں کو مدعو کئے جانے کے بارے میں ہائی کمشنر نے کہا کہ برسوں سے حریت کے رہنما اس تقریب میں شرکت کرتے رہے ہیں اور پاکستان کو اس میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آتا۔ خارجہ سکریٹری کی سطح کی بات چیت کے بارے میں مسٹر باسط نے کہا کہ ابھی تک کو ئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے ، لیکن انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بالآخر ہوگی۔


یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر اعظم نواز شریف نیوکلیائی سیکورٹی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جائیں گے ، مسٹر باسط نے کہا کہ مسٹر شریف کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اہم رول ادا کرنا ہے کیوں کہ ملک ایک ’’نیوکلیائی طاقت‘‘ ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کسی امتیازی سلوک کے بغیر مل کر کام کریگی اور اور ہر طرح سے نیوکلیائی سلامتی کو یقینی بنائیگی ۔ مسٹر باسط نے کل برسلز میں ہوئے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کسی بھی حرکت کو جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

First published: Mar 23, 2016 08:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading