உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ابھینندن کو اعزاز ملنے سے بوکھلایا پاکستان،  ایف-16 جنگی طیارے کو ڈھیر کئے جانے کی بات پر ایسے بولا جھوٹ

    دہشت گردوں کی پناہ گاہ پاکستان اس خبر کے بعد ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لے کر F-16  جنگی طیارہ  (F-16 Fighter Jet)  کو ڈھیر کئے جانے کی بات کو خارج کرنے میں لگا ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کی پناہ گاہ پاکستان اس خبر کے بعد ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لے کر F-16 جنگی طیارہ (F-16 Fighter Jet) کو ڈھیر کئے جانے کی بات کو خارج کرنے میں لگا ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کی پناہ گاہ پاکستان اس خبر کے بعد ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لے کر F-16 جنگی طیارہ (F-16 Fighter Jet) کو ڈھیر کئے جانے کی بات کو خارج کرنے میں لگا ہوا ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد۔ گروپ کیپٹن ابھینندن وررھمان  (Abhinandan Varthaman)  کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین اعزاز ویر چکر سے نوازے جانے کے بعد پاکستان  (Pakistan)   ایک بار پھر بوکھلا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہ پاکستان اس خبر کے بعد ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لے کر F-16  جنگی طیارہ  (F-16 Fighter Jet)  کو ڈھیر کئے جانے کی بات کو خارج کرنے میں لگا ہوا ہے۔  ایسی صورتحال میں، پاکستان نے منگل کو ہندستان  کے اس رخ کو 'بے بنیاد' بتاتے ہوئے خارج کر دیا کہ فروری 2019 میں ایک فضائی جھڑپ کے دوران ایک ہندوستانی پائلٹ نے پاکستانی F-16 جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔

      ونگ کمانڈر (اب گروپ کیپٹن) ابھینندن ورتھمان نے 27 فروری 2019 کو اپنے MiG-21 بائیسن لڑاکا طیارے کو گرانے سے پہلے ایک پاکستانی F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ جب پڑوسی ملک نے بالاکوٹ فضائی حملے پر ایک روز قبل بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کی تھی۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ کے قافلے میں شہید ہونے والے 40 فوجیوں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 26-27 کی درمیانی شب پاکستان میں فضائی حملہ کیا تھا۔ بالاکوٹ میں فضائی حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں پاکستان کی فوج نے بھی اپنے طیارے ہندوستانی سرحد پر بھیجے  تھے لیکن ابھینندن ورتھمان نے پاکستان کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔


      بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک (Balakot Air Strike) کے ہیرو ابھینندن وردھمان کو پیر یعنی اکیس نومبر کو ویر چکر   (Vir Chakra) سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند  (Ram Nath Kovind) نے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا۔ بتادیں کہ 27 فروری 2019 کو ابھینندن ورتھمان نے ایک پاکستانی F16 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ اس کے بعد وہ تین دن تک پاکستانی فوج کے قبضے میں رہے تھے۔ بھارت کے دباؤ کے بعد پاکستان نے ابھینندن وردھمان کو تین دن بعد واپس ہندستان کے حوالے کر دیا تھا۔ پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندستانی فضائیہ نے انہیں پرموشن دیکر گروپ کیپٹن کا عہدہ دے دیا ہے۔ یہ عہدہ ہندستانی فوج میں کرنل کے عہدے کے برابر ہوتا  ہے۔


      ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان  نے اپنے طیارے کے گرنے سے پہلے پاکستان کے F-16 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ ابھینندن کو پاکستان نے یکم مارچ کی رات رہا کردیا تھا۔ انہیں فضائی جھڑپ کے دوران مگ 21 بائیسن سے چھلانگ لگاتے ہوئے چوٹیں آئی تھیں۔ اسی سال کے آخر میں، انہیں ویر چکر سے نوازا گیا، جو ہندوستان کا تیسرا اعلیٰ ترین جنگی تمغہ ہے۔
      واضح ہو کہ ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا پرموشن کردیا ہے ۔ ابھینندن کو اب گروپ کیپٹن رینک دی گئی ہے ۔
      ان جانبازوں کو بھی نوازا گیا۔
      آرمی سیپر پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔ پرکاش جادھو نے دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ ان کی اہلیہ اور والدہ نے صدر رام ناتھ کووند کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر وبھوتی شنکر دھوندھیال کو بعد  بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ شہیر میجر وبھوتی کی اہلیہ اور والدہ نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔ میجر وبھوتی نے اپنی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ شہید نایاب صوبیدار سومبیر کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ اس نے جموں و کشمیر میں ایک آپریشن میں A++ کیٹیگری کے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔ یہ اعزاز ان کی اہلیہ کو حاصل ہوا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: