ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ابو ظبی کے شہزادے پہنچے ہندستان، وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول توڑ کر کیا استقبال

نئی دہلی۔ ابو ظبی کے شہزادے شیخ محمد بن جاوید النہیان نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Feb 11, 2016 10:13 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ابو ظبی کے شہزادے پہنچے ہندستان، وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول توڑ کر کیا استقبال
نئی دہلی۔ ابو ظبی کے شہزادے شیخ محمد بن جاوید النہیان نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

نئی دہلی۔ ابو ظبی کے شہزادے شیخ محمد بن جاوید النہیان نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر خود وزیر اعظم نریندر مودی نے پروٹوکول توڑ کر اپنے اس خاص دوست کا استقبال کیا۔ امید ہے کہ اس سفر سے ہندستان اور متحدہ عرب امارات کے رشتوں میں نئی ​​طاقت اور رفتار ملے گی۔ النہیان کے تین روزہ دورے پر دونوں ملک توانائی، معیشت اور سیکورٹی سمیت کئی شعبوں میں تعلقات کو توسیع دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے اور تیل، جوہری توانائی، آئی ٹی، خلا، ریلوے اور الیکٹرانکس جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کر سکتے ہیں۔


دونوں رہنماؤں کے پالم ٹیکنیکل ایئر پورٹ پر ہاتھ ملانے کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ خاص دوست کے لئے خوش آمدید۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شیخ محمد بن جاوید النہیان کا خود استقبال کیا ہے۔ مودی نے گزشتہ سال اگست میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔ یہ 34 سال بعد کسی ہندستانی وزیر اعظم کا دورہ تھا اور النہیان نے ابو ظبی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا تھا۔


ابوظہبی کے شہزادہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف کمانڈر جنرل شیخ محمد بن جاوید النہیان کے  ہندوستان کے دورہ کے دوران بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں 75ار ب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز ہونے کی امید ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر شہزادہ جنرل شیخ محمد بن جاوید النہیان آج رات ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر یہاں پہنچے ہیں۔  وزارت خارجہ میں سکریٹری (ایسٹ) انل بادھوا نے  یہاں بتایا کہ یہ ان کاہندوستان کا پہلا دورہ ہے ۔ ان کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفدبھی ہے جس میں وزیر ، سینئر حکام اور صنعت دنیا کے نمائندے شامل ہیں۔ جنرل النہیان صدر پرنب مکھرجی اور نائب صدر حامد انصاری سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم مسٹر مودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ مسٹر بادھوا نے بتایا  کہ وزیراعظم مسٹر مودی کے گزشتہ برس اگست میں یو اے ای کے دورہ کے دوران یو اے ای نے ہندوستان میں بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں 75ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی تجویز رکھی تھی جس کی جنرل النہیان کے دورہ کے دوران شروعات ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 27.5کروڑ ڈالر کے معاہدہ پر دستخط ہوسکتے ہیں ۔ یہ رقم ہندوستان سرمایہ کاری فنڈ میں ڈالی جائے گی۔


مسٹر مودی کے یو اے ای کے دورہ کے دوران ہندوستان اور یو اے ای نے اپنے تعلقات کو وسیع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یو اے ای نے ہندوستان کے لئے ایک خصوصی بنیادی ڈھانچہ فنڈ قائم کرکے اس کے ذریعہ 75ارب ڈالر یعنی تقربیاََ ساڑھے چار لاکھ کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

First published: Feb 11, 2016 10:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading