دہلی خواتین کمیشن کے دفتر پر اینٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ
دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال ۔ فوٹو اے این آئی ۔
چھاپہ ماری کی یہ کارروائی خواتین کمیشن کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ کی شکایت پر کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے سی بی کو ابتدائی جانچ میں اس شکایت میں دم نظر آیا تھا ، اس لئے کچھ دستاویزات کی تلاش میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
نئی دہلی : دہلی خواتین کمیشن کے دفتر پر اینٹی کرپشن بیورو اے سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ الزام ہے کہ خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال نے کئی لوگوں کو قوانین کو بالائے طاق رکھتے نوکری اور بڑی سیلری دی ہے۔ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی خواتین کمیشن کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ کی شکایت پر کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے سی بی کو ابتدائی جانچ میں اس شکایت میں دم نظر آیا تھا ، اس لئے کچھ دستاویزات کی تلاش میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کمیشن کی موجودہ صدر سواتی مالیوال عام آدمی پارٹی سے وابستہ ہیں ، جبکہ سابق صدر برکھا شکلا سنگھ کانگریس کی لیڈر ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔