نئی دہلی۔ دہلی حکومت کی انسداد بدعنوانی شاخ (اے سی بی) نے پیاز کی خریداری میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کی جانچ کا حکم دیا ہے۔
اے سی بی کے سربراہ مکیش کمار مینانے اطلاعات کا حق (آر ٹی آئی) کارکن وویک گرگ کی پیاز خرید میں گڑبڑی کی شکایت پر آج یہ حکم دیئے۔ اس معاملے کی جانچ کیلئے پانچ رکنی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے جو ناسک سے پیاز کی خریداری کے معاملے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش کرے گی۔
مسٹر گرگ نے 20 صفحات پر مشتمل شکایت نامہ میں پیاز کی خرید میں بے ضابطگی کیلئے سوال کئے تھے۔ انہوں نے آر ٹی آئی کے تحت ملی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیاز کی خرید میں گڑبڑی ہوئی ہے اور اس گھپلہ کی جانچ کرکے قصوروار لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔