اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گورکھپور میں گاڑیوں کے اچانک سے آمنے سامنے آجانے سے ہوئی ٹکر ، دوموسافرین کی موت 24 زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    گورکھپور : اتر پردیش کے ضلع گورکھپور کے کیمپیئر گنج علاقہ کے مہاون کھور کے نزدیک دو گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 24 دیگر دیگر زخمی ہو گئے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:


      گورکھپور :  اتر پردیش کے ضلع گورکھپور کے کیمپیئر گنج علاقہ کے مہاون کھور کے نزدیک دو گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 24 دیگر دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات ایک پرائیوٹ بس سدھارتھ نگر سے مسافروں کو لے کر گورکھپور آرہی تھی اور گورکھپور سے جا رہے ٹرک سے اس کی مہاون کھور کے نزدیک ٹکر ہو گئی ۔ اس حادثے میں بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس میں سوار ضلع کے گورکھ ناتھ علاقہ کے اسکند ترپاٹھی (22) اور سدھارتھ نگر کے رہنے والے دیپک (23) کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر 24 مسافر زخمی ہوگئے ۔


      سبھی زخمیوں کو بابا راگھو داس میڈیکل کالج اورمختلف نرسنگ ہوم میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں میں پی پی گنج تھانے میں تعینات ایک سپاہی سمیت سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بس میں کل 30 مسافر سوار تھے ۔ اس حادثے سے گورکھپور سونولی روڈ پر آمد و رفت معطل ہو گئی ۔ پولیس نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد حادثے کی شکار بس کو روڈ سے ہٹا کرآمد ورفت بحال کرایا ۔ پولیس نےدونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دیا اور فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے ۔
      First published: