உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشتبہ پاکستانی دہشت گرد سے پوچھ تاچھ کے دوران دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو ملی کئی اہم معلومات

    Youtube Video

    اسپیشل سیل کے مطابق اشرف دعوت اسلامی تنظیم سے وابستہ تھا۔ وہ دوہزار پانچ میں بنگلہ دیش کے راستے بہار پہنچا تھا۔ اشرف، یوپی، آندھر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کرچکا ہے۔ وہ نیپال ، تھائی لینڈا ور یو اے ای بھی جاچکا ہے۔

    • Share this:
      گمشتبہ پاکستانی دہشت گرد سے پوچھ تاچھ کے دوران دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو کئی اہم جانکاری ملی ہے۔ اس کیس میں پولیس اپنا دائرہ بڑھا سکتی ہے۔ معاملے کے تار بہار سے جڑے ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔ پولیس بہار سے تعلق رکھنے کچھ افراد سے پوچھ تاچھ کرسکتی ہے۔ اسپیشل سیل کے مطابق اشرف دعوت اسلامی تنظیم سے وابستہ تھا۔ وہ دوہزار پانچ میں بنگلہ دیش کے راستے بہار پہنچا تھا۔ اشرف، یوپی، آندھر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کرچکا ہے۔ وہ نیپال ، تھائی لینڈا ور یو اے ای بھی جاچکا ہے۔

      دہلی پولیس اسپیشل سیل ذرائع کے مطابق، دہشت گرد دہلی-6 کے علاقے میں بھی رہ چکا تھا۔ اسپیشل سیل کے افسر اس سے دہلی -6 کے علاقے کی پوری تفصیلات جمع کر رہے ہیں تاکہ دہشت گرد اشرف کتنی بار دہلی-6 کی طرف گیا، کیا ابھی حال ہی میں اس کی موومنٹ وہاں پر تھی اور وہاں پر اور کس کے رابطے میں وہ تھا، اس کی تفصیلات جمع کی جارہی ہے۔

      فرضی پاسپورٹ برآمد
      اس کی نشاندہی پر کالندی کنج کے جمنا گھاٹ سے ایک AK-47، 60 کارتوس، ایک ہینڈ گرینیڈ، 2 پستول اور اس کے 50 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ ترکمان گیٹ سے اس کا ایک فرضی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ دہلی میں تیوہاروں کے موسم میں بڑا حملہ کرنے کی فراق میں تھا۔ فی الحال مشتبہ دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

      واضح رہے کہ اس دہشت گرد کو مشرقی دہلی کے لکشمی نگر کے رمیش پارک سے گرفتار Pakistani terrorist arrested کیا گیا تھا۔ وہ فرضی شناختی کارڈ کی بنیاد پر دہلی میں علی محمود نوری کے نام سے مقیم تھا۔ فرضی دستاویز کی بنیاد پر اس نے شاستری پارک کے ایک پتے پر اس نے ہندوستانی شناختی کارڈ بنوایا تھا، جس میں اس کا نام علی احمد نوری ہے۔

      گزشتہ ہفتے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ہاتھ یہ بڑی کامیابی لگی تھی، پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نے دہلی سے پاکستانی مشتبہ دہشت گرد (Pakistani Terrorist) کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد پاکستانی نژاد ہے۔ آئی ایس آئی (ISI) نے دہلی سمیت ہندوستان میں حملے کے لئے ٹرینڈ کیا تھا۔ پولیس کو اس کے قبضے سے اے کے -47 ہتھیار (AK-47) ، ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ فی الحال پولیس پکڑے گئے دہشت گرد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سیکورٹی ایجنسیوں نے الرٹ بھی جاری کیا تھا کہ آئی ایس آئی دہلی میں دھماکہ کرسکتی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: