اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نماز پڑھ رہے لوگوں کو بھگانے والے 6 ملزمین کوملی ضمانت ، آج کریں گے مظاہرہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    سائبر سٹی گروگرام کے سکٹر 53 علاقہ میں گزشتہ روز نماز پڑھنے کے درمیان ہنگامہ آرائی کرنے والے 6 ملزمین کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔

    • Share this:
      سائبر سٹی گروگرام کے سکٹر 53 علاقہ میں گزشتہ روز نماز پڑھنے کے درمیان ہنگامہ آرائی کرنے والے6 ملزمین کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ اس کے بعد کچھ ہندو تنظیمیں ان چھ لوگوں کی حمایت میں پیر کے روزمورچہ نکالنے والے ہیں۔ ہندو تنظیموں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکٹر 53 میں کھلے میں نماز پر با بندی لگنی چاہئے ۔ ساتھ ہی ان 6 افراد کے خلاف مقدمہ واپس لیا جائے ۔ فی الحال ہندو تنظیموں کے مظاہر ہ کےتحت علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

      ؑؑسکٹر 53 کے ایس ایچ او اروند دہیا نے کہا کہ گروگرام کی ایک عدالت نے ملزمین کو ضمانت دے دی ہے ۔ فی الحال معاملہ کی تفتیش جاری ہے ۔ تاہم بجرنگ دل کے ضلع صدر ابھشیک گور کا کہنا ہے کہ ’’ ہمارے دومطالبات ابھی بھی برقرار ہیں ،ابھی صرف ہمارے لوگوں کو ضمانت دینے کا مطالبہ پوراہوا ہے ، اسلئے پیر کے روز ہمارا مظاہرہ ہوگا ‘‘۔

      غور طلب ہے کہ 20 اپریل کو سائبر سٹی گروگرام کے سکٹر53علاقہ میں واجراآباد گاوں کی خالی زمین پر جمعہ کی نمازادا کر رہے لوگوں کو گاوں کے کچھ نوجوانوں نے بھگا دیا تھا۔ نماز کے درمیان وہ ’’ جئے شری رام ‘‘ اور ’’ رادھے رادھے ‘‘ کے نعرےلگا رہے تھے ۔قابل ذکرہے کہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا تھا۔

      واضح رہے کہ دو روز قبل گروگرام پولیس کو مذکورہ معاملہ کی شکایت دی گئی تھی ، جس کے بعد پولیس نے واجیراآباد اور کنہئی گاوں کےرہنے والے 6 نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل میں بھیج دیا ۔ جنہیں اتوار کے روز ضمانت بھی مل گئی۔
      First published: