Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    وجے مالیہ کے گرد گھیرا تنگ ، برطانیہ بدری کیلئے قانونی کارروائی شروع

    نئی دہلی : وزارت خارجہ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سفارش کی ہے کہ شراب کے بڑے تاجر وجے مالیہ کو واپس ہندستان لانے کی کارروائی شروع کی جائے اور وزارت اس سلسلے میں کارروائی شروع کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کررہی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated: Apr 22, 2016 06:58 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    وجے مالیہ کے گرد گھیرا تنگ ، برطانیہ بدری کیلئے قانونی کارروائی شروع
    وجے مالیا: فائل فوٹو۔

    نئی دہلی : وزارت خارجہ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سفارش کی ہے کہ شراب کے بڑے تاجر وجے مالیہ کو واپس ہندستان لانے کی کارروائی شروع کی جائے اور وزارت اس سلسلے میں کارروائی شروع کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کررہی ہے ۔

    وزارت نے ابھی پچھلے ہفتے ہی مالیہ کا سفارتی پاسپورٹ معطل کر دیا تھا ۔ وہ سر دست برطانیہ میں ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وزارت سے شکایت کی تھی کہ مسٹر مالیہ چھان بین میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

    وزارت نے مسٹر مالیہ کو معطلی کے نوٹس کا جواب دینے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

    ممبئی کی ایک عدالت مسٹر مالیہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جا ری کر چکی ہے۔مسٹر مالیہ بنکوں کے قرضوں کی عدم ادائیگی کے کئی معاملوں میں مطلوب ہیں۔18 بینکوں کے ایک گروپ نے جس مین زیادہ تر سرکاری زمرے کے ہیں، قسطوں میں قرض چکانے کی مسٹر مالیہ کی پیش کش مستردکر دی تھی۔بنک والے چاہتے ہیں کہ وہ واپس آکر ذاتی طور پر معاملات کریں۔

    First published: Apr 22, 2016 06:58 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading