اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جے این یو طلباء یونین کی سابق لیڈر شہلا راشد کو مافیا ڈان کی دھمکی، کہا، 'اپنا منہ بند رکھو ورنہ

    شہلا رشید: فوٹو فیس بک سے

    شہلا رشید: فوٹو فیس بک سے

    جے این یو طالب علم یونین کی سابق لیڈر شہلا راشد نے الزام لگایا ہے کہ ڈان روی پجاری کے گینگ نے اسے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    • Share this:
      جے این یو طالب علم یونین کی سابق لیڈر شہلا راشد نے مافیا ڈان روی پجاری کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ شہلا راشد نے الزام لگایا ہے کہ ڈان روی پجاری کے گینگ نے اسے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جے این یو کے ایک سابق طالب علم اور غداری معاملہ میں ملزم عمر خالد پر مبینہ حملے کے بعد شہلا رشید کو یہ دھمکی ملی ہے۔

      روی پجاری گینگ کے خلاف دفعہ 506 کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پجاری نے انہیں، عمر خالد اور جگنیش میوانی کو چپ رہنے کی دھمکی دی ہے۔

      شہلا راشد نے عمر خالد پر مبینہ حملے کی تنقید کی تھی۔ اس کے بعد سے انہیں دھمکی ملنے لگی۔ شہلا نے ٹویٹر پر ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا ہے جہاں ڈان روی پجاری نے لکھا ہے۔ "اپنا منہ بند رکھو ورنہ ہم لوگ ہمیشہ کے لئے تمہارا منھ بند کر دیں گے۔ عمر خالد اور جگنیش میوانی سے بھی یہ کہہ دو۔



      آپ کو بتا دیں کہ پیر کے روز عمر خالد نے دعوی کیا تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے۔ فی الحال دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ عمر کے دعوی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عمر 'خوف سے آزادی' پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔

      خیال رہے کہ سری نگر کی رہنے والی شہلا رشید جے این یو میں کئی برسوں تک طلباء سیاست میں متحرک رہنے کے بعد سری نگر منتقل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران وادی اور خطہ لداخ میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا۔ وادی میں شہلا رشید کے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
      First published: