ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اہم خبر! 5G Network Trial سے ہو رہی اموات کی افواہ پر ہوگی سخت کارروائی: اے ڈی جی ایل او

5G Network Trial Rumours: کچھ آڈیو ریکارڈنگ اور پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس میں 5 جی نیٹ ورک ٹرائل (5G Network Trial) کے ریڈی ایشن کی وجہ سے لوگوں کی موت کے بارے میں کہا جارہا ہے۔

  • Share this:
اہم خبر! 5G Network Trial سے ہو رہی اموات کی افواہ پر ہوگی سخت کارروائی: اے ڈی جی ایل او
5G Network Trial Rumours: کچھ آڈیو ریکارڈنگ اور پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس میں 5 جی نیٹ ورک ٹرائل (5G Network Trial) کے ریڈی ایشن کی وجہ سے لوگوں کی موت کے بارے میں کہا جارہا ہے۔

یوپی کے اے ڈی جی ایل او پرشانت کمار (ADG LO Prashant Kumar) نے سبھی ضلر کپتانوں اور پولیس کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ لکھنؤ۔ یوپی کے اے ڈی جی ایل او پرشانت کمار نے تمام ضلعی کپتانوں اور پولیس کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ 5 جی نیٹ ورک ٹرائل (5G Network Trial) کے ریڈی ایشن کے سبب لوگوں کی ہلاکت کی افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ یہ افواہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، واٹس ایپ اور فون کے ذریعے بھی پھیلائی جارہی ہے۔ کچھ کال ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہیں جس میں بنارس کا ایک نوجوان بہار سے کسی سے بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے جس میں وہ 5G ٹاور کے ٹیسٹنگ سے لوگوں کی موت کی بات کہی جاتی ہے۔ یہ کال ریکارڈنگ فرضی ہے اور پولیس اسے افواہ بتا رہی ہے۔


جس کے بعد ہیڈ کوارٹر سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ ایسی افواہوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ اسی دوران یوپی کے فتح پور ، سدھارتھ نگر ، گورکھپور ، سلطان پور کے کچھ دیہات میں 5 جی ٹاور ٹیسٹنگ سے لوگوں کی ہلاکت کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں اور لوگوں سے 5 جی ٹاور کو بند کرنے اور اسے اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ اے ڈی جی ایل آئی یو اور انٹیلیجیینس کو سرگرم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر الرٹ نظر بنائے رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایسی معلومات کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اموات کی افواہیں

حال ہی میں آڈیو ریکارڈنگ اور پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس میں 5 جی نیٹ ورک ٹرائل (5G Network Trial) کے ریڈی ایشن کی وجہ سے لوگوں کی موت کے بارے میں کہا جارہا ہے۔ کچھ پیغامات میں اٹلی میں کووڈ سے مارے گئے لوگوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریڈی ایشن سے موت کی افواہ بھی پھیلائی جا رہی ہے۔ ان سبھی افواہوں پر سخت کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 12, 2021 08:00 AM IST