کانپور۔ اترپردیش کے کانپور کی رہنے والی 10 سالہ ادیتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان کے کام کی تعریف کی ہے۔ ادیتی نے پی ایم کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی پہل کے بارے میں انہیں ایک خط لکھا تو پی ایم مودی نے بھی اسے جواب میں شکریہ بھیجا۔ خط کا جواب ملنے سے خوش ادیتی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے کئے گئے کاموں پر اپنے خیالات خط کے ذریعے ان تک پہنچاتی رہیں گی۔
کانپور کے کینال روڈ کی رہنے والی ادیتی مشرا 7 ویں کلاس میں پڑھتی ہے۔ ادیتی نے نریندر مودی کو خط لکھ کر صاف صفائی کے لئے مودی کی طرف سے کئے جا رہے کاموں پر نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسے ہی کام کرتے رہیں۔ ہم لوگ آپ کے کہنے کے مطابق صفائی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ ادیتی نے لکھا تھا کہ پی ایم کی طرف سے چلائے جا رہے بہت سے پروگرام نئے اور اچھے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔