உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب : آدتیہ ٹھاکرے نے گھر جاکر سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کو دی شرکت کی دعوت

    آدتیہ ٹھاکرے نے گھر جاکر سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کو دی شرکت کی دعوت

    آدتیہ ٹھاکرے نے گھر جاکر سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کو دی شرکت کی دعوت

    آدتیہ ٹھاکرے نے سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں شرکت کی دعوت دی ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ آدتیہ ٹھاکرے نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔

    • Share this:
      شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بدھ کو دہلی پہنچ گئے ۔ آدتیہ ٹھاکرے  اپنے والد ادھو ٹھاکرے کی جمعرات کو شیواجی پارک میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو مدعو کرنے کیلئے10 جن پتھ پہنچے ۔ آدتیہ ٹھاکرے نے سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں شرکت کی دعوت دی ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ آدتیہ ٹھاکرے نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ بتادیں کہ آدتیہ ٹھاکرے ورلی اسمبلی سیٹ سے شیو سینا کے ممبر اسمبلی ہیں ۔






      ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو مہاراشٹر کے 18 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے ۔ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے شیو سینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس اتحاد کے امیدوار ہیں ۔ ٹھاکرے کی جانب سے حکومت کے قیام کا دعوی کئے جانے کے بعد گورنر بی کے كوشياري کے آفس کی طرف سے ایک تصدیقی مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ گورنر کے دفتر نے ممبئی کے شیواجی پارک میں تقریب میں حلف برداری کی تقریب کی اجازت دیتے ہوئے اس کے لئے تاریخ کی تصدیق کردی ہے ۔

      خیال رہے کہ اس سے قبل این سی پی سربراہ شرد پوار نے تینوں پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ میں اعلان کیا تھا کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب یکم دسمبر کو ہوگی ، لیکن گورنر سے ادھو ٹھاکرے کے ملنے کے بعد نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ شیوسینا کے سربراہ نے کانگریس اور این سی پی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ منگل کی رات گورنر سے مل کر حکومت کی تشکیل کا دعوی کیا تھا۔

      ممبئی ہائی کورٹ کا تقریب میں سیکورٹی پر اظہار تشویش

      وہیں دوسری طرف ممبئی کے جنوب وسط میں واقع تاریخی شیواجی پارک میں ادھوٹھاکرے کی حلف برداری تقریب کی سیکورٹی کے تعلق سے بمبئی ہائی کورٹ نے ایک پرانی مفاد عامہ کی عرضداشت کی سماعت کے دوران تشویش کا اظہار کیا ، لیکن یہ بھی کہا کہ کل ہونے والی تقریب کے بارے میں کچھ نہیں کہنا ہے ، مگر عدالت دعا گو ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

      واضح رہے کہ وی کم ٹرسٹ نامی تنظیم نے ایک دہائی قبل پی آئی ایل دائر کی تھی ، جس میں 6 دسمبر کو ڈاکٹر امبیڈکرکی برسی پر جمع ہونے والے لاکھوں دلتوں کے اجتماع کی حفاظت پر سوال اٹھائے تھے اور اس عرضداشت کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ایس سی دھرم آدھیکاری اور جسٹس ریاض چھاگلہ نے کہا کہ اس عوامی میدان میں 4 - 5 لاکھ افراد جمع ہوں تو کیا حال ہوگا۔عدالت نے 2010 میں شیواجی پارک میں یوم مہاراشٹر، یوم جمہوریہ اور یوم آزادی منانے کی اجازت دی تھی ، لیکن شیوسینا ایک عرصہ سے دسہرہ کے موقع پر عام جلسہ منعقد کرتی ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ
      First published: