نئی دہلی۔ گوتم بودھ یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا میں داخلے کے لئے اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ خصوصاً مدارس کے طلباء کے لئے سنہری موقع ہے اور داخلے کی تاریخ 20اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بات شعبہ اردو کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبیدغفارنے بتائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اردو کو روزگار سے جوڑنے کے لئے پروفیشنل کورسیز کو بھی اردو سے منسلک کیا گیا ہے۔ اردو طلبا کے بہتر مستقل کے لئے ایم اے اردو کے ساتھ ماس میڈیا اور جرنلزم کے پروگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ طلبا کو جلد سے جلد روزگار مہیا ہوسکے۔ بہار،بنگال، اترپردیش وغیرہ کے مدارس کے فارغ طلبہ جن کے پاس بی اے کے مماثل /مساوی ڈگری ہے وہ ایم اے اردو ،صحافت کے ساتھ ایم اے میں داخلے کے حقدار ہوں گے۔ انگریزی کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
انہوں نے اردو کے تمام بہی خواہوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس یونیورسٹی میں داخلہ لیں۔ ماحول دوست اور تمام سہولیات سے لیس یہ یونیورسٹی تعلیم کے لئے بہت موزوں ہے۔ اس کے ساتھ یونیورسٹی میں اسکالر شپ کابھی انتظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیس کچھ زیادہ ہے مگر اس کی تلافی اسکالر شپ سے ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی یونیورسٹی میں اردو کا شعبہ بہت مشکل سے کھلتا ہے اگر اردو والوں کی بے توجہی اسی طرح جاری رہی تو یہ شعبہ جلد ہی بند ہونے کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ لہذاا نہوں نے اردو والوں کی سے گزارش کی کہ وہ اردو شعبے کی برقراری کے لئے تھوڑی سی قربانی پیش کریں۔
اسی کے ساتھ شعبہ اردوسے وابستہ ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر ریحانہ سلطانہ نے بھی اس سلسلے میں توجہ دلائی ہے۔ ایم اے اردو کے خواہش مند طلبا کو آسان شرائط کے ساتھ داخلہ دیا جارہا ہے۔ پروسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بلاک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔