ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عدنان کفیل درویش ’بھارت بھوشن اگروال‘ ایوارڈکے لئے نامزد

اترپردیش کے نوجوان شاعرعدنان کفیل درویش کو موجودہ شاعری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اس سال بھارت بھوشن اگروال ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 01, 2018 02:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عدنان کفیل درویش ’بھارت بھوشن اگروال‘ ایوارڈکے لئے نامزد
نوجوان شاعر عدنان کفیل درویش : فائل فوٹو

نئی دہلی: اترپردیش کے نوجوان شاعرعدنان کفیل درویش کو موجودہ شاعری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اس سال بھارت بھوشن اگروال ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عدنان کفیل درویش کو یہ ایوارڈ ان کی نظم ’قبلہ‘ کے لئے دیا گیا ہے جوگزشتہ سال کولکاتا کے’ واگرتھ میگزین‘ میں شائع ہوئی تھی۔

معروف مصنف اشوک واجپئی، ارون کمل، اودے پرکاش، پرشوتم اگروال اورانامکا کی جیوری ہرسال ایک سال میں شائع بہترین شاعری کو یہ ایوارڈ دیتی ہے۔ اس مرتبہ ایوارڈ کے چیف جیوری پرشوتم اگروال تھے۔ اگروال نے نظم کی تعریف میں لکھا ہے کہ یہ نظم تہذیب وثقافت اورمذہب میں خواتین کے تعاون اوران کے نظرانداز کئے جانے کو نمایاں کرتی ہے۔

بلیا ضلع کے گڈكر گاؤں میں 30 جولائی 1994 کوپیدا ہوئے  عدنان کفیل درویش دہلی یونیورسٹی میں کمپیوٹرسائنس کے طالب علم ہیں۔ ان کی نظمیں سبھی بڑے اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔ سال 1979 میں قائم یہ باوقارایوارڈ عظیم شاعربھارت بھوشن اگروال کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔

First published: Aug 01, 2018 02:24 PM IST