ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر ایل کے اڈوانی کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔ سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےآج کہا کہ یہ جمہوریت کےمفاد میں نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2015 09:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر ایل کے اڈوانی کا اظہار تشویش
نئی دہلی۔ سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےآج کہا کہ یہ جمہوریت کےمفاد میں نہیں ہے۔

نئی دہلی۔ سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےآج کہا کہ یہ جمہوریت کےمفاد میں نہیں ہے۔


مسٹر اڈوانی نے یہاں چانکیہ سنٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز (سی سی ایس ایس) کے پہلے چانکیہ جرنل کے اجرا کے موقع پر کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے رفیق رہنے والے سدھیندر کلکرنی پر ممبئی میں شیو سینکوں کی جانب سے سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کی ۔


سابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندستان پر بین الاقوامی دہشت گردی اور سائبر دہشت گردی کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس سے نپٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔  بیشتر انتہاپسندوں کوباہر سے مدد ملتی رہی ہے۔ انہوں نے آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

First published: Oct 12, 2015 09:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading