உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلتوں کے بعد اب اعلی ذات والوں کا بھارت بند ، وزارت داخلہ نے جاری کئے ہدایات ، مدھیہ پردیش میں دہشت

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو

    مرکزی وزیرداخلہ نےکچھ تنظیموں کی اپیل پرکل کئےجارہےبھارت بند کے مد نظرریاستوں کواحتیاطی پہلوؤں کےعلاوہ حفاظتی انتظامات کوپختہ بنائے رکھنے کےاحکام جاری کئےہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیرداخلہ نےکچھ تنظیموں کی اپیل پرکل کئےجارہےبھارت بند کے مد نظرریاستوں کواحتیاطی پہلوؤں کےعلاوہ حفاظتی انتظامات کوپختہ بنائے رکھنے کےاحکام جاری کئےہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایاکہ سوشل میڈیا کےذریعےکچھ تنظیموں نےکل بھارت بند کی اپیل کی ہے۔جس کےپیش نظر وزارت خارجہ نےتمام ریاستوں کوحفاظتی بندوبست کوچست اوردرست رکھنےکےساتھ ہی کسی بھی انہونی سےنمٹنےکےلئےمکمل انتظامات کرنےکوکہا ہے۔ضرورت پڑنےپرمتاثرہ علاقوں میں حکم امتناعی کےنفاذکےبعددفعہ144بھی لگائی جاسکتی ہیں۔
      انہوں نےبتایاکہ ریاستی حکومتوں کواحکام دئےگئے ہیں کہ وہ ضرورت کے مطابق حفاظتی دستوں کاگشت بڑھاسکتےہیں۔جس سے جان ومال کے نقصانات پرروک لگائی جاسکے۔ریاستوں کوجاری کئےگئےاحکام میں واضح کیاگیاہےکہ ضلع مجسٹریٹ اورپولس سپریٹنڈنٹ اپنےاپنےعلاقوں میں قانون اورنظم ونسق کودرست رکھنے کو کہیں وراس پرسختی سےعمل بھی کریں۔ایک رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں نےنوکریوں اورتعلیمی اداروں میں ایس سی ایس ٹی سماج کودئےجارہےریزرویشن کےخلاف بند کی اپیل کی ہے۔
      واضح رہے کہ عدالت عظمی کے ذریعےدرج فہرست ذات وقبائل انسدادمظالم ایکٹ کےتعلق سے حال میں دئےگئےفیصلےکےخلاف دلت تنظیموں نے2اپریل کوپورےملک میں بندکااعلان کیاتھا۔اس دوران ہوئےتشددمیں کچھ لوگ مارےگئےتھےاورمتعددزخمی ہوگئےتھے۔
      قابل ذکر ہے کہ دو اپریل کودلتوں کے بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ نقصان اور تشدد ہوا تھا ۔ یہاں آٹھ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اب اس بند کی وجہ سے بھی مدھیہ پردیش میں کافی دہشت کا ماحول ہے۔ انتظامیہ نے 10 اپریل کے بھارت بند اور 14 اپریل کو بابا صاحب کی جینتی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
      First published: