ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش میں 15 اکتوبر سے کھلیں گے سنیما ہال ، ٹھئیٹر اور ملٹی پلیکس ، ایڈوائزری جاری

کورونا کے پیش نظر ملٹی پلیکس، تھیئٹروں اور سنیما ہال میں 50 فیصد اہلیت کا استعمال ناظرین کے لئے کیا جائےگا اور کچھ فٹ کی دوری پر بیٹھنے کا نظم کیا جائے گا ۔ جبکہ ہال میں کھانے پینے کی چیزوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ حالانکہ ملٹی پلیکس احاطے میں کھانے کی پیکٹ اور پانی کی بوتل فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 13, 2020 05:00 PM IST
  • Share this:
اترپردیش میں 15 اکتوبر سے کھلیں گے سنیما ہال ، ٹھئیٹر اور ملٹی پلیکس ، ایڈوائزری جاری
اترپردیش میں 15 اکتوبر سے کھلیں گے سنیما ہال ، ٹھئیٹر اور ملٹی پلیکس ، ایڈوائزری جاری ۔ (file photo)

کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے تمام اصول وشرائط کے ساتھ تقریبا چھ مہینے کے لمبے وقفے کے بعد اترپردیش میں جمعرات سے سبھی ملٹی پلیکس اور سنیما ہال ناظرین کے لئے کھول دئے جا ئیں گے ۔ چیف سکریٹری آر کے تیواری نے منگل کو سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سربراہوں کو خط لکھ کر اس ضمن میں معلومات فراہم کی ۔ کورونا کے پیش نظر ملٹی پلیکس، تھیئٹروں اور سنیما ہال میں 50 فیصد اہلیت کا استعمال ناظرین کے لئے کیا جائےگا اور کچھ فٹ کی دوری پر بیٹھنے کا نظم کیا جائے گا ۔ جبکہ ہال میں کھانے پینے کی چیزوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ حالانکہ ملٹی پلیکس احاطے میں کھانے کی پیکٹ اور پانی کی بوتل فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔


سنیمال ہال میں خالی سیٹوں پر ٹیپنگ کی جائے گی جبکہ ٹکٹ بکنگ کے وقت خالی سیٹ کی تفصیل کے ساتھ سیٹ نمبر کی جانکاری دی جائے گی ۔ ہر شو کے بعد پورے حال کو سینیٹائز کرنا ضروری ہوگا ۔ وہیں ناظرین کو تھرمل اسکریننگ کے بعد داخلہ دیا جائے گا ۔ ناظرین کو فیس ماسک پہن کر آنے پر ہی داخلہ دیا جائے گا جبکہ ان کے لئے سینیٹائزز کا نظم کیا جائے گا ۔


کنٹیکٹ ٹریسنگ کی سہولت کے لئے ناظرین سے ٹکٹ بکنگ کے وقت اپنا فون نمبر دینا ضرور ہوگا ۔ سنیمال ہال میں ائیر کنڈیشن کا درجہ حرارت 24 تا 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوگا ۔ ملٹی پلیکس میں انٹرول کا وقت الگ الگ ہال میں الگ الگ ہوگا ۔ کسی بھی پازیٹیو شخص کے پائے جانے پر فورا طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور احاطے کو سینیٹائز کیا جائے گا۔


ناظرین کیلئے عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع ہوگا جبکہ بیت الخلاء میں صابن اور سینیٹائزر کا انتظام ہوگا ۔ دخول وخروج کے وقت ناظرین کو جسمانی فاصلہ قائم رکھنا ہوگا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 13, 2020 05:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading