اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گانجا پی کر نشے میں کیا شردھا کا قتل، دہرادون میں پھینکے لاش کے کچھ ٹکڑے، آفتاب نے کھولا راز

    دہلی پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ گانجا اور دیگر قسم کے منشیات کا عادی ہے۔ شردھا اکثر اسے چرس پینے کے بارے میں روکتی تھی۔

    دہلی پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ گانجا اور دیگر قسم کے منشیات کا عادی ہے۔ شردھا اکثر اسے چرس پینے کے بارے میں روکتی تھی۔

    دہلی پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ گانجا اور دیگر قسم کے منشیات کا عادی ہے۔ شردھا اکثر اسے چرس پینے کے بارے میں روکتی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      شردھا والکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پونا والا نے دہلی پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم راز کھولنے کے ساتھ ساتھ اپنی عادت و لت کے بارے میں بھی اہم انکشاف کیے ہیں۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ گانجا اور دیگر قسم کے منشیات کا عادی ہے۔ شردھا اکثر اسے چرس پینے کے بارے میں روکتی تھی۔ اس نے پولس کو بتایا ہے کہ شردھا کے قتل کے دن یعنی 18 مئی کو بھی وہ گانجے کے نشے میں تھا۔ ان دونوں میں سارا دن اس بات پر لڑائی ہوتی تھی کہ گھر کا خرچہ اور ممبئی میں رکھا سامان دہلی کون لائے گا۔ آفتاب گھر سے نکلا، گانجہ پیا اور واپس آگیا۔

      آفتاب نے شردھا کا چہرہ جلایا، جسم کے کئے ٹکڑے، انٹرنیٹ سے سیکھا لاش کو ٹھکانےلگانے کاطریقہ

      بڑے دہشت گردی ماڈیول کا پردہ فاش، 2 دہشت گرد گرفتار، لاکھوں کی نقدی سمیت ہتھیار ضبط

      آفتاب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شردھا کو مارنا نہیں چاہتا تھا لیکن وہ اس پر چیخ رہی تھی۔ آفتاب کے مطابق اسے اچانک غصہ آیا اور گانجے کے نشے میں اس نے شردھا کا گلا اس قدر زور سے دبایا کہ اس کی سانسیں رک گئیں۔ ملزم کے مطابق اس نے 18 مئی کی رات 9 سے 10 بجے کے درمیان شردھا کا گلا دبا کر قتل کیا اور رات بھر اس کی لاش کے پاس بیٹھا گانجے سے بھرے سگریٹ پیتا رہا۔ آفتاب نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران شردھا کی لاش کے کچھ حصے دہرادون میں پھینکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم دہرادون جا سکتی ہے۔

      پولیس کے مطابق آفتاب کو اپنی لیو ان پارٹنر شردھا کے قتل کا افسوس نہیں ہے۔ وہ لاک اپ میں سکون سے سو رہا ہے۔ ساکیت عدالت نے اس کےی ریمانڈ کے 5 دن بڑھا دئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ مزید کچھ دن لاک اپ میںرہے گا۔ دوسری جانب ممبئی کی وسئی پولیس بھی حیران ہے کہ دوران تفتیش آفتاب پر بالکل بھی شبہ نہیں تھا اس لیے اسے چھوڑ دیا گیا۔ شردھا کے دوستوں، خاندان اور پولیس ذرائع سے بات کرتے ہوئے، آفتاب کی شبیہ ایک ایسے مہذب لڑکے کی بنی ہے، جس پر شاید ہی کسی کو قاتل ہونے کا شبہ ہو۔ اس قتل عام کی کڑیاں ممبئی سے دہلی اور اب دہرادون تک پھیلی ہوئی ہیں اور دہلی پولیس کو ان کو جوڑنے میں کافی دقت ہو رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب پونا والا نے اس سال مارچ میں بھی شردھا کو قتل کرنے کا سوچا تھا لیکن پکڑے جانے کے ڈر سے ایسا نہیں کیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: