آئی ین ایكس میڈیا میں منی لانڈرنگ سے منسلک ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ) کی جانب سے درج معاملہ میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم بدھ کو جیل سے رہا ہوگئے ۔ پی چدمبرم 106 دنوں کے بعد جیل سے باہر آئے ہیں ۔ جیل سے باہر آنے کے بعد چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کانگریس سربراہ سونیا گاندھی سے ملنے کیلئے پہنچے ۔ چدمبرم نے جیل سے باہر آکر میڈیا سے بات چیت نہیں کی ، حالانکہ انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ وہ ضمانت پر باہر آکر خوش ہیں اور کل پریس کانفرنس کریں گے ۔
P Chidambaram, Congress: I will address a press conference tomorrow. I am happy that I stepped out and breathing the air of freedom after 106 days. pic.twitter.com/1zAf0OJERl
اس سے پہلے سپریم کورٹ کی جسٹس آر بھانومتی ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے کچھ شرائط کے ساتھ چدمبرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا ۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم اور اتنی ہی رقم کے دو مچلكوں پر ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس بوپنا نے بنچ کی جانب سے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑیں ، ساتھ ہی وہ نہ تو کسی گواہ سے بات کریں گے، نہ ہی اس معاملے میں کوئی عوامی بیان دیں گے اور نہ کوئی انٹرویو دیں گے۔
Delhi: Congress leader P Chidambaram and his son Karti Chidambaram arrive at the residence of party's Interim president Sonia Gandhi. Supreme Court today granted bail to P Chidambaram in the INX Media money laundering case registered by the Enforcement Directorate. pic.twitter.com/5oozp4eMKb
بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے میرٹ پر تبصرہ نہیں کرنی چاہئے تھی۔ اس نے کہا کہ ہائی کورٹ کے کچھ تبصرے سے وہ اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گذشتہ 28 نومبر کو سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
Delhi: Congress leader P Chidambaram released from Tihar Jail; Earlier today, Supreme Court granted bail to him in the INX Media money laundering case registered by the Enforcement Directorate. pic.twitter.com/UMd5ic4tER
دوسری طرف ای ڈی نے پی چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر احتجاج کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی معاملہ کے اہم گواہوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ ای ڈی کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا تھا کہ اقتصادی جرائم سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں، کیونکہ وہ نہ صرف ملک کی معیشت کو متاثر کرتے ہیں، بلکہ نظام میں لوگوں کے یقین و بھروسہ کو بھی ٹھیس پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ تحقیقات کے دوران ای ڈی کو بینک کے 12 ایسے اکاؤنٹس کے بارے میں پتہ چلا، جن میں جرائم سے حاصل کی گئی دولت جمع کی گئی۔ ایجنسی کے پاس مختلف ممالک میں خریدی گئی 12 املاک کی تفصیلات بھی ہیں۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ جیل میں ملزمان کی مدت کو ضمانت منظور کرنے کی بنیاد نہیں بننا چاہئے۔
کل راجیہ سبھا کی کارروائی میں ہوں گے شامل
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرخزانہ پی چدمبرم جمعرات سے راجیہ سبھا کی کارروائی میں شامل ہوں گے ۔ پی چدمبرم کے بیٹے اور کارنگریس کے لوک سبھا رکن کارتی چدمبرم نے صحافیوں سے کہا کہ اپنے والد کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر وہ انتہائی خوش ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ میرے لیے یہ بہت بڑا دن ہے ۔ میرے والد 106دن تک جیل میں رہنے کے بعد باہر آررہے ہیں ۔ وہ رکن پارلیمان ہیں اور جمعرات سے ایوان کی کارروائی میں شامل ہوں گے ۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔