ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گرل فرینڈ سے بریک اپ ہوا تو عاشق نے اس کی چھوٹی بہن سے لیا ایسے بدلہ ، سبھی رہ گئے دنگ

پولیس کا دعوی ہے کہ طالب علم بدلہ لینے کی نیت سے اپنی ہی دوست کی چھوٹی بہن کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے اس کو بدنام کررہا تھا ۔

  • Share this:
گرل فرینڈ سے بریک اپ ہوا تو عاشق نے اس کی چھوٹی بہن سے لیا ایسے بدلہ ، سبھی رہ گئے دنگ
پولیس کا دعوی ہے کہ طالب علم بدلہ لینے کی نیت سے اپنی ہی دوست کی چھوٹی بہن کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے اس کو بدنام کررہا تھا ۔

نئی دہلی : جنوبی دہلی ضلع کی سائبر سیل نے دہلی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ طالب علم بدلہ لینے کی نیت سے اپنی ہی دوست کی چھوٹی بہن کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے اس کو بدنام کررہا تھا ۔ پولیس کو اس معاملہ کی آن لائن شکایت ملی تھی ، جس کے بعد پولیس نے جانچ شروع کی ۔ جانچ میں ڈی یو کے طالب علم کو ٹریس کیا گیا ۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ معاملہ میں طالب علم سے اسی طرح کے دیگر معاملات کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔


دراصل دہلی پولیس کی نیب سرائے تھانہ پولیس کو ایک گیتا ( بدلا ہوا نام ) نام کی لڑکی نے آن لائن شکایت کی تھی کہ وہ ایک کالج اسٹوڈینٹ ہے اور کسی شخص نے اس کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے ایک فرضی پروفائل بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس نے اس کا نمبر بھی شیئر کردیا ہے ، جس کی وجہ سے اس کو الگ الگ مقامات سے کالس آرہی ہیں ، جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہوچکی ہے اور ذہنی طور پر بھی کمزور ہورہی ہے ۔


جنوبی دہلی ضلع کی سائبر سیل نے دہلی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔
جنوبی دہلی ضلع کی سائبر سیل نے دہلی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔


معاملہ کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کی ۔ جس کے بعد پولیس نے ٹیکنیکل سرویلانس کے ذریعہ نوجوان کو گرفتار کیا ، جس کا نام امیش کمار ہے اور وہ دہلی یونیورسٹی میں بی اے سال دوم کا طالب علم ہے ۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں امیش نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن اس کی گرل فرینڈ تھی اور اس کو ایسا لگتا تھا کہ متاثرہ کی وجہ سے ہی اس کا بریک اپ ہوا تھا ، جس کی وجہ سے بدلہ لینے کیلئے اس نے ایسا قدم اٹھایا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 03, 2020 03:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading