உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برسلز میں بم دھماکوں کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹوں پر ہائی الرٹ جاری

    نئی دہلی۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایئر پورٹ پر ہوئے دھماکوں کے بعد ملک کے تمام ایئر پورٹوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایئر پورٹ پر ہوئے دھماکوں کے بعد ملک کے تمام ایئر پورٹوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اب سے کچھ ہی دنوں بعد وزیر اعظم نریندر مودی بھی برسلز جانے والے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 30 مارچ سے بیلجیم کے دورے پر برسلز جانے والے ہیں۔ وہ وہاں نیوکلیئر سیکورٹی سمٹ میں شامل ہونے والے ہیں۔ ان کے دورہ سے ٹھیک پہلے ہوئے اس حملے سے ہندستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

      وہیں، برسلز ہوائی اڈے پر دھماکے میں کسی بھی ہندوستانی کی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ایسی خبر آئی کہ گلوکار ابھیجیت سنگھ کے بیٹے اور بیوی دھماکوں کے وقت برسلز میں ہی موجود تھے۔ لیکن آئی بی این ۷ سے بات چیت میں ابھیجیت نے کہا کہ ان کا کنبہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ہندستانی وزارت خارجہ نے سفیر سے بات چیت کے بعد اطلاع دی کہ برسلز میں کوئی ہندستانی ہلاک نہیں ہوا ہے۔
      First published: