نئی دہلی : جوہری سپلائر گروپ این ایس جی میں ہندوستان کی انٹری کو ایک اور دھچکا لگا ہے ۔ اب تک چین این ایس جی میں ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کر رہا تھا ، لیکن اب برازیل، نیوزی لینڈ اور آسٹریا جیسے ممالک بھی ہندوستان کو اس ایلیٹ گروپ میں رکنیت دینے کے خلاف ہیں ۔ خبریں آ رہی ہیں کہ برازیل ، نیوزی لینڈ اور ترکی سمیت پانچ ممالک نیوکلیئر سپلائر گروپ میں انٹری کی مخالفت کر رہے ہیں ۔
ادھر ہندوستان اس گروپ شامل ہونے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے ۔ ہندوستان کے انہیں کوششوں کے درمیان وزیر اعظم مودی نے آج چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور پی ایم مودی نے چین کے صدر سے این ایس جی کے لئے حمایت مانگی ۔
این ایس جی کی رکنیت کے لئے چین سے حمایت طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے جن پنگ سے درخواست کی کہ ہندوستان کی درخواست پر منصفانہ طریقہ سے غور کیا جائے ، جو سیول میں جاری 48 ممالک کے گروپ کے مکمل اجلاس کے سامنے ہے ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات تقریبا 50 منٹ تک چلی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔