کرناٹک کے وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج یہاں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست میں تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنتا دل (ایس) کے چیف جنرل سکریٹری دانش علی نے ملاقات کے بعد بتایا کہ کرناٹک حکومت کے ایک سو دن پورے ہونے اور حکومت چلانے میں کانگریس کے بھرپور تعاون دینے کے سلسلہ میں كمارسوامي نے گاندھی سے ملاقات کی۔
انہوں نے تعاون کے لئے کانگریس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ دانش علی بھی موجود تھے۔ علی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کانگریس کے ساتھ بہتر تال میل سے اچھا کام کاج کر رہی ہے اور اس کے مقامی لیڈروں کا حکومت کو مکمل تعاون مل رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران کانگریس کے کسی رہنما کی کوئی شکایت نہیں کی گئی بلکہ تعاون کے لئے کانگریس صدر کا شکریہ ادا کیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔