ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بعد ان کے بھائی خالد اشرف کے رشتہ داروں کے خلاف یوگی حکومت کی بڑی کارروائی

سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے خلاف کی جا رہی یوگی حکومت کی کارروائی کا دائرہ اب اور پھیل گیا ہے۔ یوگی حکومت نے سابق ایم ایل اے خالد عظیم اشرف اوران کے قریبی رشتہ داروں کی جائداد کو منہدم کرنے کی تازہ کار روائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں خالد اشرف کے برادر نسبتی عبدالرحمن قمر کے گھر کومنہدم کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بعد ان کے بھائی خالد اشرف کے رشتہ داروں کے خلاف یوگی حکومت کی بڑی کارروائی
سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بعد ان کے بھائی خالد اشرف کے خلاف یوگی حکومت نے شروع کی بڑی کارروائی

الہ آباد: سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے خلاف کی جا رہی یوگی حکومت کی کارروائی کا دائرہ اب اور پھیل گیا ہے۔ یوگی حکومت نے سابق ایم ایل اے خالد عظیم اشرف اوران کے قریبی رشتہ داروں کی جائداد کو منہدم کرنے کی تازہ کار روائی شروع کر دی ہے۔ اس سے پہلے مقامی انتظامیہ نے سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی جائدادوں کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی تھی۔ خالد عظیم اشرف سماج وادی پارٹی کے سابق ایم پی عتیق احمد کے چھوٹی بھائی ہیں۔ اشرف کو گزشتہ 2 جون کوالہ آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ خالد اشرف پرقتل اور گینگسٹر سمیت کئی سنگین قسم کے مقدمات درج ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی اس تازہ کارروائی میں صلاح پورعلاقے میں واقع اشرف کے برادرنسبتی محمد زید اور عبدالرحمن قمر کے مکانوں کو منہدم کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشرف کے رشتہ داربھی کئی سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ خالد عظیم اشرف پر بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے راجو پال کے قتل سمیت ۳۳ سنگین قسم کے مقدمات پہلے سے ہی درج ہیں۔ پولیس نے تقریباً ایک برس پہلے اشرف کو مفرور ملزم قرار دیا تھا۔ خالد اشرف کی گرفتاری پر یوگی حکومت نے بھاری انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔ جون ماہ میں خالد اشرف کی گرفتاری کے بعد یوگی حکومت نے عتیق احمد ان کے چھوٹے بھائی خالد اشرف کےخلاف کارروائی تیزکر دی تھی۔ ستمبرماہ میں دونوں بھائیوں کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف کارروائی میں مزید شدت آ گئی ہے۔شہر کے صلاح پور میں واقع خالد اشرف کے برادر نسبتی عبدالرحمن قمر کے مکان کو پولیس نے منہدم کر دیا ہے۔


یوگی حکومت نے سابق ایم ایل اے خالد عظیم اشرف اوران کے قریبی رشتہ داروں کی جائداد کو منہدم کرنے کی تازہ کار روائی شروع کر دی ہے۔
یوگی حکومت نے سابق ایم ایل اے خالد عظیم اشرف اوران کے قریبی رشتہ داروں کی جائداد کو منہدم کرنے کی تازہ کار روائی شروع کر دی ہے۔


اس کارروائی پر خالد اشرف کے سالے عبدالرحمن قمر نے انتظامیہ پرکئی سوال کھڑے کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مکان گرانے سے پہلے انتظامیہ نے ان کو کوئی نوٹس نہیں دیا تھا۔ عبدالرحمن قمر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے پہلے مکان مالک کو لازمی طور سے نوٹس جاری کی جاتی ہے اور اس کے مکان پر نوٹس چسپاں کیا جاتا ہے۔ عبدالرحمن قمر کا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع دیئے مکان کو منہدم کرکے انتظامیہ نے یکطرفہ کارروائی کی ہے۔ ا ن کا کہنا ہے کہ وہ  اس معاملے میں بہت جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔ دوسری جانب عتیق احمد کے وکیل ایڈوکیٹ خان صولت نے بھی یوگی حکومت کی کارروائی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بات کہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 21, 2020 04:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading