உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عدم برداشت سے متعلق بیان کا شاخسانہ ، اتلیہ بھارت کے بعد میگا روڈ سیفٹی مہم سے بھی عامر خان کو ہٹایا گیا

    نئی دہلی : اتلیہ بھارت مہم کے بعد بالی ووڈ کے معروف اسٹار عامر خان کو میگا روڈ سیفٹی مہم سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے 'عدم برداشت سے متعلق بیان پر تنازعہ کے بعد میگا روڈ سیفٹی مہم سے بھی ہٹایا گیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : اتلیہ بھارت مہم کے بعد بالی ووڈ کے معروف اسٹار عامر خان کو میگا روڈ سیفٹی مہم سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے 'عدم برداشت سے متعلق بیان پر تنازعہ کے بعد میگا روڈ سیفٹی مہم سے بھی ہٹایا گیا ہے۔

      دی ٹیلی گراف کے مطابق مرکزی سڑک اور وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے کہنے پر عامر خان کو میگا روڈ سیفٹی مہم کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا تھا۔ اس مہم کے لئے دسمبر 2014 میں عامر خان کو سائن کیا گیا تھا۔

      عامر خان کے ایک ٹی وی شو 'ستیہ میو جیتے 'پر سڑک حادثات سے متعلق ایک ایپی سوڈ دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد خود مرکزی وزیر گڈکری نے عامر سے بات کی تھی اور ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

      ٹیلی گراف کو گڈکری کے آفس سے ملی معلومات کے مطابق گڈکری کو لگا تھا کہ سڑک حادثے کے اس ایپی سوڈ میں کافی اچھی ریسرچ کی گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں وہ عامر کے ذریعہ سماجی مسائل کو اٹھانے سے بھی کافی خوش تھے۔

      جب گڈکری نے اس معاملہ پر عامر سے ملاقات کی ، تو عامر خان اس مہم کو بغیر پیسوں کے بھی کرنے کے لئے راضی ہو گئے تھے۔ اس مہم کا کنٹینٹ لکھنے کے لئے وزارت نے پیوش پانڈے سے بات کی تھی ، لیکن جب تک یہ مہم پٹری پر آ پاتی اس سے پہلے ہی عامر کے 'عدم برداشت والے بیان کے بعد انہیں اس مہم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

      واضح رہے کہ نومبر میں عامر نے ایک پروگرام کے دوران عدم برداشت سے متعلق بیان دیا تھا ، جس پر کچھ تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ عامر خان کے اسی بیان سے مودی حکومت اب تک کافی ناراض نظر آرہی ہے ۔

      First published: