உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Alert in UP:اُدئے پور کے واقعہ کے بعد آج نماز جمعہ،یوپی پولیس الرٹ،159 کمپنی پی اے سی تعینات

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ، 24 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ بند

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ، 24 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ بند

    بی جےپی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام پر دئیے گئے توہین آمیز بیان کے بعد نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں پرتشدد احتجاج شروع ہوگیا تھا۔ نوپور شرما کے بیان کی راجستھان کے اُدئے پور کے ایک ٹیلر کنہیالال نے حمایت کردی تھی جس سے ناراض دو نوجوانوں نے کنہیالال کا قتل کردیا۔

    • Share this:
      ادئے پور: ادے پور میں نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کے قتل کے بعد یوپی ہائی الرٹ پر ہے۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر سے ہدایات دی گئی ہیں کہ حساس اضلاع میں ادے پور واقعہ کے بعد ہونے والی پہلی نماز جمعہ کے سلسلے میں خصوصی چوکسی اختیار کی جائے۔

      ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں سے بات کرنے کے بعد افراتفری پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پوری ریاست میں 159 کمپنی پی اے سی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلعی فورسز کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

      سوشل میڈیا پر خصوصی مانیٹرنگ کے ساتھ افواہیں پھیلانے والوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Hyderabad: حیدرآبادمیں بی جےپی کی قومی ایگزیکٹومیٹنگ اورڈرون پرپابندی! آخرکیاہےمعاملہ؟

      یہ بھی پڑھیں:
      الصفا اور آئی ایس سے جڑا ہے ریاض اور غوث، پاکستان سے لے چکا ہے ٹریننگ

      بتادیں کہ بی جےپی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام پر دئیے گئے توہین آمیز بیان کے بعد نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں پرتشدد احتجاج شروع ہوگیا تھا۔ نوپور شرما کے بیان کی راجستھان کے اُدئے پور کے ایک ٹیلر کنہیالال نے حمایت کردی تھی جس سے ناراض دو نوجوانوں نے کنہیالال کا قتل کردیا اور اسکی ـویڈیو بھی بنالی تھی۔ اس واقعہ کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: