ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم افضل گورو کی برسی پروادی کشمیر میں ہڑتال اور پابندیاں ، ریل سروس معطل

کشمیر انتظامیہ نے افضل گورو کی برسی کے پیش نظر علاحدگی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو کسی بھی احتجاجی جلوس یا ریلی کا نکالنے سے روکنے کیلئے تھانہ یا گھر میں نظربند کردیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 09, 2018 12:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم افضل گورو کی برسی پروادی کشمیر میں ہڑتال اور پابندیاں ، ریل سروس معطل
کشمیر انتظامیہ نے افضل گورو کی برسی کے پیش نظر علاحدگی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو کسی بھی احتجاجی جلوس یا ریلی کا نکالنے سے روکنے کیلئے تھانہ یا گھر میں نظربند کردیا ہے۔

سری نگر: ملک کی پارلیمنٹ پر 13 دسمبر 2001 یعنی آج سے سولہ سال قبل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے مجرم محمد افضل گورو ، جس کو 9 فروری 2013 ء کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی تھی، کی پانچویں برسی کے موقع پر جمعہ کو وادی کشمیر میں علاحدگی پسندوں کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے اور عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکانے کے بعد اُس کی آخری رسوم جیل کے احاطے میں ہی ادا کردی گئی تھی۔

کشمیر انتظامیہ نے افضل گورو کی برسی کے پیش نظر علاحدگی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو کسی بھی احتجاجی جلوس یا ریلی کا نکالنے سے روکنے کیلئے تھانہ یا گھر میں نظربند کردیا ہے۔ علاوہ ازیں گرمائی دارالحکومت سری نگر میں حساس مانے جانے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رکھی گئیں۔ شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور جو کہ افضل گورو کا آبائی قصبہ ہے، میں بھی کرفیو جیسی پابندیاں نافذہیں۔ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر وادی بھر میں ریل سروس معطل رکھی گئی۔

خیال رہے کہ کشمیری علاحدگی پسند لیڈران سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت متعدد علیحدگی پسند وں نے افضل گورو کی پھانسی کے پانچ سال مکمل ہونے پر 9فروری کو مکمل ہڑتال کی کال دی تھی ۔

First published: Feb 09, 2018 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading