سری نگر۔ پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار محمد افضل گرو جسے 9 فروری 2013 کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، کے بیٹے غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بوس) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے سال 2016 میں بھی میٹرک کے امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کی صبح کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 61 اعشاریہ 44 رہا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق غالب گرو کی امتحان میں نمایاں کارکردگی پر اُن کے آبائی علاقہ سوپور کے جاگیر میں جشن کا ماحول ہے۔ گذشتہ روز یعنی 9 جنوری 2018 ء کو جب وادی میں میٹرک (دسویں) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں 2016 ء کی ایجی ٹیشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گن کے استعمال سے نابینا ہونے والی انشاء مشتاق نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔