ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: تاج محل میں بم کی اطلاع نکلی جھوٹی، فیروزہ آباد سے کی گئی تھی کال

اتر پردیش کے آگرہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی کہ تاج محل میں بم (Bomb call in Taj Mahal) رکھا ہے جو پھٹنے والا ہے جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ جانچ کے بعد یہ خبر جھوٹی نکلی۔

  • Share this:
بڑی خبر: تاج محل میں بم کی اطلاع نکلی جھوٹی، فیروزہ آباد سے کی گئی تھی کال
اتر پردیش کے آگرہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی کہ تاج محل میں بم (Bomb call in Taj Mahal) رکھا ہے جو پھٹنے والا ہے جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ جانچ کے بعد یہ خبر جھوٹی نکلی۔

اتر پردیش کے آگرہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی کہ تاج محل میں بم (Bomb call in Taj Mahal) رکھا ہے جو پھٹنے والا ہے جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ جانچ کے بعد یہ خبر جھوٹی نکلی۔ واضح ہو کہ ڈائل 112 اس کی اطلاع ملنے کے بعد ایمرجنسی ہی تاج محل کے سبھی تینوں گیٹ کو بند کر دیا گیا اور تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔ وہیں بم اسکواڈ کی ٹیم بھی تاج محل احاطے میں پہنچ چکی ہے۔ تاج محل میں بم ہونے کیا اطلاع کے بعد آنا۔فانا میں تاج محل کے احاطے کو خالی کرا دیا گیا ہے۔


ایس پی (پروٹوکول۔ آگرہ) شیورام یادو نے کہا کہ کنٹرول روم کو فون کرنے والے شخص کی فوج میں بھرتی میں بہت سی غلطیاں ہیں  جس کی وجہ سے اسے فوج میں داخل نہیں کیا جاسکا۔ اس شخص نے مزید بتایا کہ تاج محل میں ایک بم رکھا گیا ہے  جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔ اس کے بعد تاج محل میں سیکیورٹی چیک کیا جارہا ہے۔ سی آئی ایس ایف نے اس کی اطلاع ملنے کے بعد تاج محل خالی کرا دیا تھا۔ ساتھ ہی تمام دروازے بھی بند کردیئے گئے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف نے فون کرنے والے کی جگہ کا سراغ لگا لیا ہے۔ یہ کال فیروز آباد سے کی گئی تھی۔ ایس پی شیو رام یادو نے بتایا کہ فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔




تاج محل میں بم ملنے کی اطلاع سے وہاں موجود سیاح میں ہنگامہ مچ گیا۔ ذرائع کی مانیں تو فی الحال پورے تاج محل کے احاطے کو چیک کیا جا رہا ہے۔ سبھی سیاح کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ حالانکہ اس کو لیکر ابھی تک کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے لیکن احتیاط کے طور پر سکیورٹی بیحد سخت کر دی گئی ہے۔ سیاح کو باہر نکالنے کے ساتھ ہی فی الحال تاج محل میں انٹری بھی روک دی گئی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 04, 2021 11:17 AM IST