اگستاویسٹ لینڈ معاملہ: کرشچین مشیل کو سی بی آئی نے کیا گرفتار، آج کورٹ میں کرے گی پیش

کرشچین مشیل دبئی میں اپنی گرفتاری کے بعد سے جیل میں تھا۔ اسے دبئی میں قانونی اور عدالتی کارروائی کے معطل رہنے تک حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

  • Share this:
    آگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں ملزم برطانوی شہری کرسچین مشیل کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ کرشچین مشیل کو سعودی عرب سے منگل کی رات ہندستان لایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشیل کو لیکر آرہا خلیج اسٹریم کا طیارہ رات دس بجکر 35 منٹ پر اندراگاندھی ایئر پورٹ پر اترا۔ مشیل کے ہندستان پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی سی بی آئی نے اسے گرفتارکرلیا۔

    سی بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ اس مہم کے کوڈ کا نام 'یونیکارن' تھا۔ مہم کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی رہنمائی میں چلایا گیا۔ اس پورے آپریشن کے دوران ایم ناگیشور راؤ کو آرڈینیٹ کر رہے تھے۔ ا نہوں نے بتایا کہ ایجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹرسائی منوہر کی قیادت میں افسران کی ایک ٹیم مشیل کو لانے دبئی گئی تھی۔

    ایجنسی نے بتایا کہ تمام عمل کو مکمل کرنے کے بعد مشیل کو ہندستان واپس لایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: لانچ ہوا ملک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی -11، تیز ہو جائے انٹرنیٹ اسپیڈ

    بتا دیں کہ 36،00 کروڑ روپئے کی اگستا ویسٹ لینڈ معاہدے میں کرشچین مشیل پر منی لانڈرنگ، رشوت لینے اور دھوکہ دہی کاالزام ہے۔ اسے 2017 میں دبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ہندستان نے یو اے ای سے کرشچین کو نکالنے کی اپیل کی تھی۔

    واضح ہو کہ 57 سالہ کرشچین مشیل دبئی میں اپنی گرفتاری کے بعد سے جیل میں تھا۔ اسے دبئی میں قانونی اور عدالتی کارروائی کے معطل رہنے تک حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔
    First published: